افغان مہاجرین کی محفوظ واپسی کیلئے طورخم بارڈر عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ

طورخم بارڈر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے افغان مہاجرین کی محفوظ واپسی کے لیے طورخم بارڈر عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومتِ پاکستان نے ریاستی پالیسی کے تحت غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی باعزت، محفوظ اور مرحلہ وار وطن واپسی کے لئے طورخم بارڈر کو عارضی طور پر کھول دیا ہے۔ واپسی کا عمل 26 مارچ 2026 کو شروع ہوا، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں بشمول ایف آئی اے، نادرا، کسٹمز اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کو مکمل ہم آہنگی اور تیاری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طورخم، لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں سخت حفاظتی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں تاکہ واپسی کے عمل کو ہر قسم کے سیکیورٹی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق صرف رجسٹرڈ مقامات، خصوصاً حمزہ بابا کیمپ کے ذریعے مہاجرین کی منظم انداز میں منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ابتدائی مرحلے میں نقل و حرکت کو کنٹرولڈ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی بدانتظامی سے بچا جا سکے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی، سرحدی نظم و ضبط اور امیگریشن قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق اس عمل میں سکیورٹی فورسز اور سول ادارے مکمل یکجہتی کے ساتھ اپنا واضح کردار ادا کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اخوان المسلمین، حزب اللہ اور قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے منصوبے

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین ، حزب اللہ، قطر اور

پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں

?️ 11 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انساف کے رہنماء اسد عمر نے

 ابو عاقلہ کا قتل جنگی جرم ہے: فلسطینی وزیر انصاف

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی وزیر انصاف محمد الشلالدہ نے ہفتے کے روز اس

سیاسی جمود سے بچتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار 

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، عراقی کردستان کے علاقائی حکومت کے وزیر اعظم نے

الاقصیٰ طوفان کی برسی کے موقع پر نیتن یاہو کے جھوٹے دعوے

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی پر، بنجمن نیتن یاہو  نے

کرپشن کے خلاف صرف قانون کے ذریعے نہیں لڑا جاسکتا

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات

آپ اسرائیلی ویزمین انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں جسے ایران نے نشانہ بنایا؟

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ رات مقبوضہ

ات 10 بجے سے پہلے میرٹ پر نگران وزیراعلیٰ کا اعلان کردیں گے، چیف الیکشن کمشنر

?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے