🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمور نے ملاقات کی، جس میں پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے.
افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہےملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں اور اسے مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔ افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار کرتا رہے گا، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے، اپنے فیصلے خود لینے کے لئے بااختیار ہے، افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔
شیخ رشید نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز اور انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مالی اور انسانی وسائل کی کمی سے حکومت چلانا طالبان کے لئے ایک بڑاچیلنج ہوگا، بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے تو امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔
وینڈی کرسٹین گلمور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں کردار غیر معمولی ہے، کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پر افغان شہریوں کے انخلاء پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان نے افغان شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہے، پاکستان کی طرف سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔
مشہور خبریں۔
شہباز گل کی مریم نواز پر شدید تنقید
🗓️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے
جولائی
کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کو دو سال مکمل، مسلمانوں کی حمایت میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
🗓️ 14 مارچ 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں
مارچ
کیا شیخ رشید استعفی دے رہے ہیں
🗓️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے
مئی
سعودی عرب کی فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی تجویز کے بارے میں خفیہ مذاکرات
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل
مارچ
بلاول بھٹو الزام تراشیاں چھوڑ دیں: فرخ حبیب
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
جون
خالد مشعل کے بھائی 20 سال بعد امریکی جیل سے رہا
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:خالد مشعل کے سوتیلے بھائی کی 20 سال بعد امریکی جیل
دسمبر
سعودی بادشاہ کی قابل اعتراض غیر موجودگی، کیا شاہ سلمان بیمار ہیں؟
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی بادشاہ کی طویل غیر حاضری اور مختلف مواقع پر
دسمبر
فلسطین کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز
🗓️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے
اکتوبر