?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے انہوں نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی اور انہوں نے اپنا معافی نامہ بھی پیش کیا ہے۔ تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کے حوالے سے وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف تین رکنی الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی،دوران سماعت کمیشن نے وفاقی وزیر کے وکیل سے استفسار کیا کہ اعظم سواتی کہاں ہیں؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ اعظم سواتی کوئٹہ میں ہیں، لہذا انہیں آج کی سماعت سی استشنیٰ دیا جائے۔
کمیشن میں سند کے ممبر نے سوال کیا کہ کیا اعظم سواتی الیکشن کمیشن کو نظر انداز کررہے ہیں؟ گزشتہ سماعت پر وہ سینیٹ میں تھے یہاں نہیں آئے، جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ اعظم سواتی دو بار الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، اور اب انہوں نے اپنا معافی نامہ بھی پیش کیا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن کے سامنے پڑھ کرسنایا، الیکشن کمیشن کو تحریری جواب میں اعظم سواتی نے موقف اختیار کیا کہ کبھی الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش نہیں کی، وفاقی وزیر ہوں ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا، ہمیشہ الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے کی کوشش کی، میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔
اپنے تحریری معافی نامے میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے، تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا آنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو آج کیلئے حاضری استثنیٰ دیتے ہوئے بائیس دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ فواد چوہدری کے معافی نامے پر مناسب حکم جاری کریں گے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک صیہونیوں کے وجود کے لیے خطرہ:حزب اللہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ نے اس
جولائی
کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری ہجرت کی پالیسی
نومبر
صیہونی حکومت کی لبنان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور لبنان کے
مارچ
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ
?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان
مارچ
چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس
جنوری
عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم نواز
?️ 27 جنوری 2021عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم
جنوری
کون کس کا حامی ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے صدر اعظم نے منگل کے روز برلن میں
اکتوبر