اعظم سواتی ای سی پی کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی جنہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اس کے سربراہ کے خلاف الزامات پر 2 شوکاز نوٹسز جاری ہوئے تھے، ای سی پی کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔اعظم سواتی کے ہمراہ سینیٹر شہزاد وسیم، مرزا محمد آفریدی، سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری، فرخ حبیب اور شہباز گل بھی موجود تھے۔

ای سی پی کے 2 اراکین نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینج وزیر ریلوے پر فرد جرم عائد کرنا چاہتا تھا لیکن اعظم سواتی کے چیف کونسل کے طور پر پیش ہونے والے وکیل علی ظفر نے موقف اپنایا کہ فرد جرم نوٹس کے جواب کے بعد ہی عائد کی جاسکتی ہے۔

جب بینچ نے کہا کہ اعظم سواتی کو دو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں تو علی ظفر کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو دوسرا نوٹس موصول نہیں ہوا اور انہوں نے نوٹس کی کاپی کے لیے درخواست دی ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا جس کے بعد سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ای سی پی کی جانب سے اعظم سواتی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات لگانے پر توہین عدالت کے تحت نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو اس سےقبل بھی اسی نوعیت کیس میں کمیشن کے روبرو پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔

ستمبر میں وزیر ریلوے نے الیکشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کی اور رشوت وصول کیے۔

علاوہ ازیں انہوں الیکشن کمیشن کے سربراہ (سی ای سی) کے تقرر پر سوال بھی اٹھائے تھے۔اُدھر فواد چوہدری نے الزام عائد کیا تھا کہ ای سی پی اپوزیشن ہیڈ کوارٹر بن رہا ہے، اور چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

یہ الزامات تب سامنے آئے تھے جب الیکشن کمیشن نے الیکشن کے ترمیمی ایکٹ پر سوال اٹھایا، جس میں آئندہ الیکشنز کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی ترامیم شامل تھیں۔

دریں اثنا سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کی غیر ملکی شہریت چھپانے سے متعلق کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔درخواست گزار عبدالقدیر مندوخیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر نے اپنی غیر ملکی شہریت کب ترک کی تھی اس حوالے سے انکشاف ہونا باقی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پورا شمالی علاقہ حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم

متحدہ عرب امارات کے دامن پر ایک اور بدنما داغ

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت میں

موساد چیف کی لیک ہونے والی معلومات کی تصدیق

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:   اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ موساد چیف کے قریبی ذرائع

ایران اپنے پڑوسیوں کے لیے خیر خواہ ہے: شامی وزیر خارجہ

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے پر اثر

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کراچی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باعث

ایشیائی، اسلامی ترقیاتی بینک کا فلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ کیلئے 66.5 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ

?️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور اسلامی ترقیاتی

تائیوان اور اسرائیل کا نیا گٹھ جوڑ

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:تائیوان نے غرب اردن میں صہیونی بستیوں میں سرمایہ کاری

بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی ڈیل ہو جائے گی

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے