?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پٹرول مصنوعات کے بعد دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے، کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی ، پٹرول مصنوعات کے بعددیگر اشیاکی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے ، اصل کامیابی یہ ہوگی نواز،زرداری کی جانب سے لئے گئے قرضوں سےجان چھڑاسکیں۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مہنگائی زیادہ ہوتی تو چیزوں کااستعمال کم ہوتاہےمگربڑھ رہاہے کچھ کلاسزہیں جتنی کی آمدنی بڑھی شایدمہنگائی سےمتاثرنہیں ہوئے۔ خیال رہے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا تھا کہ اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
کُرم میں قیام امن کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری، 8 بنکرز مسمار
?️ 21 جنوری 2025ضلع کُرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کُرم
جنوری
شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا
?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کووزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا
اکتوبر
پاکستان بار کونسل کی عدالت عظمیٰ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں
مارچ
عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:دو خودکش بمبار ڈرونز نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع
جنوری
امریکی عوام کی اکثریت غزہ میں جنگ بندی کی حامی؛ تازہ سروے
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق
جنوری
پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر عوامی نیشنل پارٹی کا ردعمل
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اسفندیار ولی نے حکومت
جولائی
مزاحمت کو غیر مسلح کرنے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی علاقائی پالیسی
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی نئی حکومت کے حالیہ فیصلے، جس میں اسلحہ صرف
اگست
وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا
?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے
جون