?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 633 پوائنٹس بڑھ کر 84 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 633 پوائنٹس اضافے کے بعد 84 ہزار 165 پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 83 ہزار 531 پر بند ہوا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ (بچت اسکیموں و ٹی بلز) کے گرتے ہوئے شرح منافع نے اسٹاک مارکیٹ میں دلچسپی میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ کم منافع نے سرمایہ کاروں کو زیادہ شرح منافع حاصل کرنے والی ایکویٹیز کی جانب راغب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھے منافع کی تلاش میں مارکیٹ نے گزشتہ رات کراچی واقعے اور اسلام آباد میں سیاسی عدم استحکام کو نظر انداز کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رز کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف کا کہنا تھا کہ حصص میں زیادہ منافع کے پیش نظر اور اسٹرکچرل اصلاحات سے فائدہ اٹھانے والے انڈیکس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے روشنی ڈالی کہ توانائی کے شعبے کے اسٹاک جیسے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)، پی ایس او اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے بعد بہتر کیش فلو کی وجہ سے فائدہ دیکھا۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر بروز جمعہ کو انڈیکس میں 810 پوائنٹس بڑھ کر 83 ہزار 531 پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل مہینے کے پہلے روز یکم اکتوبر کو انڈیکس 690 پوائنٹس بڑھ کر 81 ہزار 114 پر پہنچا تھا۔
30 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 910 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام میں انڈیکس قدرے بحالی کے بعد 177 پوائنٹس یا 0.22 فیصد تنزلی سے 81 ہزار 114 پر آ گیا تھا۔
اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے کہا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی منظوری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا کیونکہ اس سے بیرونی کھاتوں میں استحکام آئے گا۔
نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ریسرچ شہاب فاروق نے اس منفی رجحان کو مشرق وسطی میں مجموعی صورتحال کی وجہ قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ 26 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے باوجود اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا تھا اور انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
بحرین کے بادشاہ اور بشار الاسد کے درمیان 12 سال بعد بات چیت
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شام اور ترکی میں آنے والے زلزلے اور بڑی تعداد میں
فروری
حکومت انتخابات کیلئے 21 ارب فراہم کرنے سے گریزاں ہے، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات
اپریل
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا غریب گھرانوں کے لیے اہم اعلان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان
اگست
غزہ کے مستقبل کے لیے اسرائیل کے 4 خیالی محور
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:اس حقیقت کے باوجود کہ صیہونی حکومت غزہ میں اپنے اہداف
جنوری
سعودی عرب میں قید حماس رہنما کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا
?️ 26 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں بغیر کسی جرم کے قید حماس
مارچ
اسرائیلی فوج کی طرف سے شہر صور پر وسیع پیمانے پر حملے
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے لمحات قبل جنوبی لبنان کے شہر صور
مئی
غزہ پر اسرائیلی جارحیت فلسطین کو مٹا نہیں سکتی:الجزائر
?️ 27 نومبر 2025 غزہ پر اسرائیلی جارحیت فلسطین کو مٹا نہیں سکتی:الجزائر الجزائر کے
نومبر
عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا
?️ 29 اگست 2025عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا
اگست