اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس: غزہ پر اسرائیلی قبضہ نامنظور، فوری جنگ بندی پر زور

?️

جدہ: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جدہ میں شروع ہو گیا ہے جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا جا رہا ہے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے، گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کا قیام منظور نہیں، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی قبضے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، ہم فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں دو ریاستی حل کے حصول کی امید ہے، غزہ میں جبری قحط انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق او آئی سی وزرا خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار فلسطین کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے اور پاکستان کے اصولی موقف کو دوہرائیں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسرائیل سے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کریں گے، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول اور فلسطینیوں کی مزید بے دخلی کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کریں گے، انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کا مطالبہ کریں گے جن میں ایک ایسی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ شامل ہے جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

اس اہم اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں رکن ممالک کے وزراء خارجہ اور سینئر حکام شریک ہیں تاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں مربوط ردعمل پر غور کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

مہاجرین سے متعلق امریکہ کی درخواست مسترد

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کی درخواست، جس میں مہاجرین کو ان کے

پی ٹی آئی روز بروز بہتر پوزیشن میں آ رہی ہے: شیخ رشید

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ

ہمیں حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پڑیں گے:امریکی شہریوں کا خیال

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے

بھارت بھی افغان معاملہ پر مثبت کردار ادا کرے: شاہ محمود قریشی

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

فلسطین اور بیت المقدس پر اسرائیل کی بربریت اور امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والا ظلم پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے.

?️ 13 جولائی 2025ملتان: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا

ملکی صورتحال اور سیاستدانوں کے حالات؛ خواجہ سعد رفیق کی زبانی

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا

قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی

جارج فلائیڈ قتل کیس، عدالت نے سابق پولیس افسر کو مجرم قرار دے دیا

?️ 21 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی عدالت نے امریکی سیاہ فارم شہری جارج فلائیڈ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے