?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی، اٹک، فتح جنگ سمیت گردونواح کے علاقوں میں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسی طرح نتھیاگلی، گلیات سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولاکوٹ، ڈڈیال وگردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔
اس کے علاوہ صوبے کے ضلع بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ٹیمز فیلڈ میں آگئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے امدادی ٹیمز کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے دئیے، ٹیمز کی جانب سے بلند عمارتوں کی خصوصی انسپکشن کی گئی۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، شہری کسی بھی نقصان کی صورت میں فی الفور اطلاع دیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے شمال مغرب میں 60کلو میٹر کا علاقہ تھا، زلزلے کے جھٹکے 12بجکر 31منٹ پر محسوس کئے گئے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی کا شمال مشرقی علاقہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب میں 60کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہوگئیں جن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گجرات فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی شمال مغرب جب کہ گہرائی 12کلومیٹر تھی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر دی جا سکتی ہے۔ادھر ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد نے کہا کہ پنجاب بھر میں کسی بھی ضلع میں زلزلہ کے حوالے سے کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی، پراونشل مانیٹرنگ سیل پنجاب بھر کے ایمرجنسی کنٹرول روم سے رابطے میں ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال
مئی
پنجاب کے دارالحکومت میں غیر ملکیوں سے ’بٹ کوائن‘ کی ڈکیتی
?️ 15 فروری 2021لاہور {سچ خبریں} پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک کروڑ 30 لاکھ
فروری
کوٹری بیراج پر دباؤ، دیہات میں پانی داخل، چاول اور دوسری فصلیں تباہ
?️ 27 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد
ستمبر
ملک کے مفاد میں شہباز شریف کو کیا کرنا چاہیے؟: آفتاب احمد خان
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ
جون
رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ
مئی
حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بہترین حکمت عملی پیش کرے گی
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کے
اگست
تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس فائلنگ کا نظام متعارف
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس
جولائی
امریکہ نکولس مادورو کی جیت سے بہت پریشان! وجہ؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کی جیت اور ریاست
جولائی