?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے مقامی انتظامیہ سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ اتاترک ایونیو سے فیصل ایونیو تک ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک بڑھا دیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس درخواست کا مقصد پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر وزارت داخلہ کی جانب سے چند روز قبل کیے گئے اسی فیصلے کو باضابطہ شکل دینا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ درخواست انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) نے ڈپٹی کمشنر کو ایک خط کے ذریعے کی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) نے ایک حالیہ اجلاس میں ’ریڈ زون‘ کی حدود میں توسیع کی سفارش اس بنیاد پر کی تھی کہ غیر ملکی مشن اور سفارت کاروں کے دفاتر سمیت متعدد حساس سیکیورٹی تنصیبات، ریاستی اداروں اور نجی اداروں کے ہیڈ آفس ایف-6، جی-6، ایف-7 اور جی-7 سیکٹر میں واقع ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ ’دارالحکومت کا مرکزی کاروباری علاقہ، اہم کاروباری مراکز اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج وغیرہ ریڈ زون کی موجودہ حدود سے باہر واقع ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ صحت کے بڑے سرکاری و نجی مراکز بھی ان علاقوں میں آتے ہیں جنہیں موجودہ ریڈ زون میں رہنے والے لوگوں کے لیے 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ضرورت ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر سرکاری عمارتوں کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بھی محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔
آئی جی پی آفس نے مندرجہ ذیل علاقوں کو توسیعی ریڈ زون میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
- خیابان چوک سے ایکسپریس چوک تک فیصل ایونیو اور فضل حق روڈ
- فیصل مسجد چوک سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہائی وے
- زیرو پوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک سری نگر ہائی وے
- کنونشن سینٹر سمیت ڈھوکری چوک سے کشمیر چوک تک کلب روڈ
خط میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کے اس نئے توسیع شدہ ریڈ زون میں کسی جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے پہلے ہی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت متعلقہ علاقوں کے اندر اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
اکتوبر 2012 میں اس وقت کے وزیر داخلہ نے اہم علاقوں میں واقع تنصیبات کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کے تحت ریڈ زون کو اتاترک ایونیو 5 سے اتاترک ایونیو 6 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم پولیس سمیت بعض محکموں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد اس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔
ریڈ زون پہلے سیکریٹریٹ تھانے کی حدود میں واقع تھا اور توسیع کے بعد اب اس میں تھانوں کوہسار اور آبپارہ کی حدود میں واقع علاقے شامل ہیں، زون کی توسیع کے بعد سیکیورٹی کی ذمہ داری 3 اسٹیشن ہاؤس افسر اور 2 سب ڈویژنل پولیس افسران پر عائد کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
چین کے انتباہات کے باوجود پلوسی کے تائیوان کے دورے کا امکان
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بارے میں چین
جولائی
جنوبی یمن کے عدن بازار دھماکے میں 35 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: شہر عدن کی ایک مارکیٹ کے قریب ہونے والے بم
مئی
لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے
اکتوبر
حالیہ ناکامیوں کے بعد یوکرین کی فوجی کمان میں تبدیلیاں
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: دی ڈے سائٹ کے مطابق، متعدد فوجی شکستوں کے بعد،
مارچ
نابلس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ،36 فلسطینی زخمی
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی فلسطینی ذرائع نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف
دسمبر
برطانوی اخبار کی فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے ساتھ خیانت
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں کے تیسرے مظاہرے ، جس
اکتوبر
گھوٹکی ٹرین حادثہ:امداد کے لئے پاک فوج بھی میدان میں آگئی
?️ 7 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے
جون
حماس کی رفح میں موجودگی؛ صیہونی حیران و پریشان
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت حیران ہے کہ حماس کی افواج ایک سال سے
نومبر