?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر اور پولیس پر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جو سیف سٹی بنانے کے لئے 150 موٹرسائیکل ایگل اسکواڈ اسی ہفتے بنائے جائیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نےکہا کہ کچھ عرصے سے اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، شہر میں پولیس پر حملوں پر تشویش ہے، رات کو بھی ایک ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شہید ہوئے ہیں، ہمارے دور میں پولیس شہداء کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو سیف سٹی بنانے کے لیے 150 موٹرسائیکل ایگل اسکواڈ اسی ہفتے بنائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ آج میں 2 روزہ دورے پر شمالی اور جنوبی وزیرستان بارڈر مینجمنٹ دیکھنے جا رہا ہوں، افغانستان کی طرف اوپن بارڈرز پر فینسنگ لگا رہے ہیں جو دومہینوں میں مکمل ہوجائے گی جب کہ سال کے آخر تک افغانستان اور ایران بارڈرزپر فینسنگ مکمل ہو جائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان حکومت کی خواہش ہے کہ تمام باڈرز پر ایک ایسا سسٹم لایا جائے جس میں داخلے کی الیکٹرونک انٹری اور ایگزٹ ہو۔واضح رہے کہسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شمس کالونی میں ایگل اسکواڈ نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان کے نہ رکنے پر تعاقب کیا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار اشتیاق اور بشیر شاہ شہید ہو گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلےکچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ملزمان کو پکڑنے کے لیے سی سی ٹی وی کی مدد لی جائے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے کے الحاق کیس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کا دھوکہ بے نقاب
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: جہاں ٹرمپ نے عرب ممالک سے مغربی کنارے کا الحاق
اکتوبر
اسٹیبلشمنٹ، مفاد پرست سیاستدان راستے سے ہٹ جائیں اور ناکامی تسلیم کریں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 29 نومبر 2024سکھر: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
نومبر
عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ
?️ 11 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے سزا کو چیلنج
دسمبر
صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ ہوں گے
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے
اکتوبر
صیہونی میڈیا: اسرائیل کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار ناقابل یقین ہیں
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جہاں جنگ میں اپنی جانی نقصانات پر
ستمبر
دنیا میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے
اپریل
ہم نے وینزوئلا کے تیل سے بڑی دولت حاصل کی ہے:ٹرمپ
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا
مئی