اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونا شرمندگی کا باعث ہے.چیف الیکشن کمشنر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی.

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ ہم آج ہی فیصلہ سنائیں گے، اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو رہے، یہ صورت حال ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کے روبرو پنجاب حکومت کے اسپیشل سیکرٹری بلدیات پیش ہوئے.

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اب فیصلہ کرنا ہے، اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے اور یہ ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے، الزامات ہم پر آرہے ہیںالیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف الیکشن کمشنرنے قرار دیا کہ ہم آج ہی فیصلہ سنائیں گے.

یاد رہے کہ 30 ستمبر 2025 کو دوران سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے 3 مہینے کی مہلت کے باوجود قانون سازی نہ کرنے پر صوبائی حکومت پر مایوسی کا اظہار کیا تھا صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا تھا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی.

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حکام کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی معیاد 2021 میں ختم ہوگئی تھی، سابقہ ادوار میں 5 مرتبہ لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترامیم کی گئیں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 3 دفعہ حلقہ بندی کرچکا ہے، الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن بھی 2 دفعہ کرچکا ہے اور اب چھٹی مرتبہ قانون سازی پر کام جاری ہے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کئی مرتبہ پنجاب گورنمنٹ کو مراسلہ جات تحریر کر چکا ہے اور اس حوالے سے متعدد ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود صوبے میں قانون سازی اور لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا. 

مشہور خبریں۔

تیونس کے لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو غیر قانونی قرار دیا

?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں:  تیونس کی بارایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام کے خلاف تل

یوکرائنی جنگ کا جال مغرب والوں نے پھیلایا ہے؛ صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں جنگ کا جال مغرب نے

ایران اور امریکہ کے فنی مذاکرات کی جگہ تبدیل

?️ 29 جون 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان فنی سطح کے مذاکرات، جو پہلے

بڑے پیمانے پر روسی میزائل اور ڈرون حملہ راستے میں ہیں: امریکی حکام

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے حالیہ

سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے ایک اسپتال پر بمباری کی

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی

کربلا میں اربعین کیلئے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ راجا ناصر عباس

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے

صیہونی حکومت میں بہت اہم اور مشکوک واقعات؛ دھماکہ یا ہوائی مشق

?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:چند روز قبل مقبوضہ علاقوں میں واقع تل ابیب اور حیفا

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے عالمی برادری پر شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 26 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوبریاض منصور نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے