اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کی کوئی تجویز زیر غورنہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اس وقت غزہ میں جود صورتحال ہے اس پر پاکستان کو بہت تشویش ہے، فلسطینی عوام کے قتل عام کو بند ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم ہونا چاہیے جو پاکستان کا اصولی موقف ہے اور ہم نے ہر فورم پر اس حوالے سے آواز بلند کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ فلسطین کے عوام کو حق خودارادیت ملناہے، ان کی اپنی سرزمین اور خودمختار ریاست ہونی چاہیے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق یہی فلسطینی عوام کا حق ہے اور پاکستان اس سلسلے میں فلسطینی بہن بھائیوں کو ہمیشہ سپورٹ کرتا رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ایکشن کا سب سے بڑا نتیجہ یہی ہو گا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہو گی۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ نگران افغان حکومت ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے گی تاکہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استمعال نہ ہو۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کے گھر کو مسمار کیا

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:    صیہونی فوجیوں نے صور باهر قصبے کے علاقے وادی

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست 10 دن کیلئے ملتوی

?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس

اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن

نیتن یاہو کے دفتر کے سربراہ کا موبائل ہیک

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے سربراہ کے موبائل فون کی

صہیونیوں نے 3 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کی مسلسل وحشیانہ جارحیت اور

یوکرین کی حکومت دنیا کی کرپٹ ترین حکومتوں میں سے ایک ہے:بل گیٹس

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:مائیکرو سافٹ کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلائے کا مطالبہ

?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال

امریکی سفارتخانہ یروشلم میں برقرار رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: حماس

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:حماس نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس میں باقی رکھنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے