?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے اہم نکات: دونوں فریقین نے خطے کی مجموعی صورتحال، بدلتی ہوئی علاقائی پیش رفت اور وسیع تر عالمی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا اور چین کے ساتھ تعاون پر مبنی سدا بہار تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے قیام کے لیے پختہ عزم رکھتا ہے کہ ملاقات میں سیکورٹی، اقتصادی روابط اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
دورانِ گفتگو دونوں طرف سے مستقبل میں قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، یہ ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کے تناظر میں ہوئی، جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی استحکام پر توجہ مرکوز رہی۔


مشہور خبریں۔
مہنگائی میں کمی آرہی ہے
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے
دسمبر
شہر میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار روپے کا چالان
?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں ون وے کی
ملک میں کورونا وائرس پھر سے پھیل رہا ہے
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد
جولائی
بانی پی ٹی آئی کا حکومت اور فوج کو پیغام
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے غیر ملکی
اگست
شہر حماس کے قبضے میں
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی کا اختتام، غزہ سے انخلاء، علاقے کے شمال میں
جنوری
پیوٹن اور زلینسکی کی ملاقات، ملاقات کا امکان
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے مغربی ایشیا کے خصوصی ایلچی اسٹیفن وٹکاف نے
اگست
ایرانی تیل کے بغیر تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر جائے گی:امریکی ماہر
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انرجی اسپیکٹس کے بانی نے ایران کو ایک ممکنہ محرک کے
اگست
شہباز شریف نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟؛ مولانا فضل الرحمان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
اگست