?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ استحصال کا خاتمہ اور مساوات کا قیام ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان سماجی انصاف کی ضمانت دیتا ہے اور کمزور طبقات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھ کر 716 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس کے تحت ایک کروڑ گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم اور خوراک تک رسائی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے جبکہ بزرگوں، خواتین، خصوصی افراد اور نوجوانوں کے لیے خصوصی اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے، صوبائی حکومتوں کے فلاحی پروگرام بھی وفاقی کوششوں کا حصہ ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کو بڑے چیلنجز قرار دیتے ہوئے وسائل کے مؤثر استعمال اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سماجی انصاف پائیدار ترقی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان اقوامِ متحدہ کے موضوع ’شمولیت کو بااختیار بنانا‘ کی حمایت کرتا ہے۔
اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کشمیر اور فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق کی مبینہ پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف منتخب نہیں ہو سکتا اور عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ منصفانہ معاشرہ ہی امن اور خوش حالی کی بنیاد ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی کشمکش
?️ 24 ستمبر 2025امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی
ستمبر
صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں یمنی فوجی
جولائی
سعودی عرب کی فلسطین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی تجویز کے بارے میں خفیہ مذاکرات
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل
مارچ
سوڈانیوں کی نہ ختم ہونے مصیبت
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے
جون
لبنان میں صدارتِ کے لیے جنرل جوزف عون کی نامزدگی پر سیاسیدانوں کا ردعمل
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے جنرل جوزف عون
جنوری
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے۔ علی امین گنڈاپور
?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
فروری
رونن بار کی برطرفی اور اسرائیل میں نیا قانونی بحران
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: موجودہ شاباک کے سربراہ رونن بار اور بنیامین نیٹنیاہو کی
اپریل
کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ
جنوری