?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں صارفین کے استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی ایک نئی لہر دیکھنے میں آئی ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.36 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ صارفین کے لیے خوردنی تیل، چینی، گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
جہاں فروری کے 8.7 فیصد کے مقابلے میں مارچ میں افراط زر کی شرح 9.1 فیصد تک پہنچ گئی۔ ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.36 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ صارفین کے لیے خوردنی تیل، چینی، گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
اسی دوران توانائی کی اعلٰی قیمتوں کی وجہ سے غیر خوراکی اشیا بھی گزشتہ چند مہینوں سے مستقل طور پر مہنگی ہورہی ہیں۔
نامناسب مقامی پیداوار کے ساتھ رواں مالی سال کے آغاز، جولائی میں افراط زر 9.3 فیصد پر تھا جو اگست میں کم ہوکر 8.2 فیصد رہ گیا تھا، پھر ستمبر میں 9 فیصد تک پہنچنے کے بعد اس میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے صارفین کو کچھ ریلیف ملا تھا تاہم فروری میں اس میں دوبارہ اضافے کا آغاز ہوا۔
چند صارفین کے استعمال کی اشیا کے ساتھ ساتھ توانائی کی قیمتوں نے مارچ میں مہنگائی کو ایک بار پھر بڑھا دیا اور اس کے نتیجے میں شہری اور دیہی علاقوں میں غذائی افراط زر دو ہندسوں میں داخل ہوگیا۔
چند اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ایسی ہیں جن کی قیمتیں اب بھی عروج کی طرف گامزن ہیں، نو ماہ، جولائی سے مارچ کے درمیان اوسطاً کنزیومر پرائز انڈیکس (سی پی آئی) گزشتہ سال کے 11.53 فیصد کے مقابلے میں کم ہوکر رواں سال 8.34 فیصد ہوگیا ہے۔
کھانے پینے کی اعلی قیمتوں سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ شہری علاقوں میں مارچ میں ہر سال فوڈ گروپ کی قیمتوں میں 11.5 فیصد اور ماہ وار 1.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں صورتحال تقریباً وہی رہی جہاں مارچ میں فوڈ گروپ کی قیمتیں 11.1 فیصد اور ماہ وار 1.5 فیصد تک بڑھ گئیں۔
ماہانہ بنیادوں پر اضافہ اشارہ کرتا ہے کہ آئندہ ماہ کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ ہفتہ وار قیمتوں میں اضافے کا بھی رجحان دکھائی دے رہا ہے جو ماہانہ افراط زر کو مزید بڑھاتا ہے۔حکومت نے گندم اور چینی کی کمی کو پورا کرنے اور مارکیٹ میں رسد میں بہتری لانے کے لیے درآمد کی ہے۔مقامی مارکیٹ میں آلو اور پیاز کی آمد کے ساتھ گزشتہ ماہ کے دوران ان کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری
?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو
جولائی
ٹک ٹاک پر تحریر سے اے آئی ویڈیو بنانے کا فیچر پیش
?️ 22 جون 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے خصوصی طور
جون
صیہونی فوجی غزہ جنگ میں جانے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ اس حکومت
جنوری
بھارت میں مسلمانوں کو پاکستان کے نام پر مارا جا رہا ہے
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری
پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’بلا‘ برقرار رکھنے کیلئے 20 دن کے اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم
?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی
نومبر
عراق نے سویڈن سے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کا مطالبہ کیا
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سالوان مومیکا، فرد ہتاک نے سویڈن میں القدس کو بتایا کہ
ستمبر
کورونا:ملک بھر میں مزید 118 افراد انتقال کر گئے
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر
مئی
مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیے:وزیراعظم
?️ 27 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے
ستمبر