?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر ایک بینک کے عملے کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا گیا ہے جو خود کو ماڈل کالونی میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی برانچ کا منیجر بتاتا ہے، اسے ہزار روپے کے 2 نوٹ تھامے دیکھا جا سکتا ہے جن کی ایک سائیڈ پرنٹ شدہ جبکہ دوسری سائیڈ بالکل خالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کتنے بنڈل پہلے ہی بھیجے جا چکے ہیں، یہ ایک صارف نے واپس کیے جس سے ہمیں اس بارے میں معلوم ہوا۔
پھر وہ ایک میز پر کیمرا زوم کرتا ہے جہاں ایک اور بینک ملازم بیٹھ کر بنڈل میں کرنسی نوٹوں کا معائنہ کرتا دیکھا گیا، جیسے ہی اس نے نوٹوں کو پلٹنا شروع کیا تو چوتھے نوٹ کا پچھلا حصہ بالکل کورا نکلا۔
برانچ مینیجر نے ویڈیو میں کہا ہر پیکٹ میں اس طرح کے کم از کم 2 نوٹ موجود ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صرف چند گھنٹوں میں ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر پھیل گئی، فیس بک پر ہزاروں صارفین نے اس معاملے پر اپنی آرا اور تبصرے پیش کیے۔
’ایکس‘ پر ایک ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے ایڈووکیٹ خالد خان لودھی نامی صارف نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا جب آپ بینک اور اے ٹی ایم سے نقد رقم لے رہے ہوں تو بہت محتاط رہیں، ذاتی طور پر ہر ایک نوٹ کی تصدیق اور جانچ پڑتال کریں۔
فیس بک پر ایک پبلک اکاؤنٹ ’کراچی سے‘ کی جانب سے پوسٹ کی گئی مذکورہ ویڈیو کے نیچے تبصرہ کرتے ہوئے ایک صرف نے لکھا کہ یہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی کے پرنٹنگ عملے کی لاپرواہی ہے اور اسٹیٹ بینک بھی اس میں برابر کا ذمہ دار ہے۔
فیس بک صارف فیصل بٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ نئے بنڈل ہیں تو یہ اسٹیٹ بینک کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
ایک اور تبصرے میں صارف نے لکھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرنی چاہیے۔
عبداللہ سومرو نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے بجائے اپنے بینک کے کیش ہاؤس کو براہ راست رپورٹ کریں۔
رابطہ کرنے پر اسٹیٹ بینک کے چیف ترجمان نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ حقائق پر مبنی ہے یا نہیں، یہ ایک انوکھا واقعہ ہے اور ایسا خال خال ہی ہوتا ہے، اگر یہ سچ ہے بھی تو یہ بینک کی صرف ایک برانچ کا مسئلہ ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کے ذریعہ 252 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے
اگست
بلوچستان: تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال بعد آج دوبارہ کھولا جائے گا
?️ 8 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حکومت نے تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال
اپریل
امریکہ اور اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتے: یورپ
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ نے مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ امریکی
دسمبر
افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کہاں ہیں جانیئے اس رپورٹ میں
?️ 18 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول سے
اگست
افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر ہمارے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھایا ہے، دفتر خارجہ
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان
جولائی
فلسطین میں ہر طوفانی آپریشن کے پیچھے ایک ماں کا رول
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی سات
دسمبر
اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں نیتن یاہو کے 8 مضحکہ خیز جھوٹ
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے ایک پریس
ستمبر
ماسکو میں کار بم دھماکہ؛ روسی اعلیٰ فوجی افسر جاں بحق
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:مشرقی ماسکو کے علاقے بالاشیخا میں ایک بم نصب کار کے
اپریل