?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر داروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی اور عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
گزشتہ سماعت پر شہباز گل فیصل آباد میں انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے سبب عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تھے لہٰذا ان کی عدم حاضری پر فردجرم عائد نہیں ہو سکی تھی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے ملزمان کو آج حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
آج سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں شہباز گِل اور ان کے وکلا قیصر امام اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
شہبازگِل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سالگرہ مبارک ہو آپ کو‘، جواب میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کہا کہ ’مطلب اپریل فول کا میسج پہنچ گیا آپ کو‘۔
جج نے شہبازگِل سے استفسار کیا کہ ’آپ تو بیرون ملک جا رہے ہیں‘، اس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ ’آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہر جارہا ہوں، جنرل شعیب کے فیصلے پر سلام ہے آپ کو‘۔
جج نے استفسار کیا کہ ’بہت شکریہ لیکن آپ کی پاکستان واپسی کب ہے؟‘
شہباز گِل نے جواب دیا کہ ’دور جانا ہے، تھوڑی مہربانی کردیں‘، اس پر طاہر عباس سِپرا نے شہبازگِل کو لقمہ دیا کہ ’آپ نے کون سا پیدل جانا ہے‘۔
اس دوران شریکِ ملزم کے وکیل نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا‘، اس پر عدالت نے درخواست لکھ کر جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
بعدازاں عدالت نے شہبازگِل پر فردجرم ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے اُن کے خلاف کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو 9 اگست 2022 کو بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ایک نیوز چینل پر پروگرام نشر کیا گیا جس میں شہباز گل بطور مہمان موجود تھے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بریگیڈیئر رینک سے نیچے اور اس سے اوپر کے افسران کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی اور انہوں نے بریگیڈیئر کے عہدے سے نیچے کے افسران کو سیاسی جماعت سے منسلک کرنے کی کوشش بھی کی۔
بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا، علاوہ ازیں 2 روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اُن کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی تھی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں آج تاریخ رقم ہو گی ان شاء اللہ:اسد عمر
?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی
مارچ
یمن میں امریکی، اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک تباہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: المسیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکومت کی انٹیلی
جون
عدالت نے حکومت سےصحافیوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے
نومبر
ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ہیٹی کے دارالحکومت میں 17 امریکی راہبوں
اکتوبر
صیہونیوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ساتھ جنگ
اگست
بائیڈن کی مقبولیت میں نمایاں کمی، یہاں تک کہ ان کی پارٹی میں بھی
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: جمعہ کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے میں، بائیڈن
مئی
امریکہ کی ایران اور انصار اللہ کے خلاف تازہ ترین ہرزہ سرائی
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران اور یمن کی
مارچ
تل ابیب اور دمشق سیکورٹی معاہدہ؛ اسرائیل کے دروازے سے طاقت کی تلاش
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے تل ابیب اور دمشق کے سیکورٹی معاہدے پر
ستمبر