اختلاف رائے، گلے شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی:ترجمان پنجاب حکومت

?️

لاہور( سچ خبریں)ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے ,اختلاف رائے، گلے شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی، یہاں ہر کوئی سنیلیٹی کلیش نہیں ہے صرف کچھ ایشوز ہیں،ترجمان پنجاب حکومت کی میڈیا سے گفتگو

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے، پرچہ آوٹ آف کورس آئے یا کورس میں سے تمام سوالوں کے جواب تیار ہیں، اختلاف رائے، گلہ شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی، یہاں ہر کوئی سنیلیٹی کلیش نہیں ہے صرف کچھ ایشوز ہیں، دن بدن پیچیدگیوں کا شکار نہیں ہو رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن نے ایک سٹیج شو لگایا ہوا ہے ، عمران خان نے جو بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی اس سے اپوزیشن کلین بولڈ ہو گئی۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ جب سب کو پتہ ہے کہ ہمارا لیڈر عمران خان ہے تو کوئی ایشو نہیں ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کو وزیر اعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ہماری پنجاب کی قیادت کی ملاقاتیں بھی جاری رہی ہیں اور اس وقت اپوزیشن کی طرف سے بھی فیڈرل حکومت سے بات چیت جاری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فارن پالیسی انڈیپینڈنٹ فارن پالیسی ہے، پوری دنیا کے لیئے فارن پالیسی ایک طرح کے اصولوں ہر بننی چاہیئے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، امن سے مسائل حل ہونے چایئے، اس وقت اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کریں گے تو فائدہ ملک دشمن عناصر اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں قائم ہیں، پنجاب سمیت تمام فیصلے عمران خان کرتے ہیں ، کسی کی کوئی ڈیڑھ انچ کی مسجد نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے جیو، شاہزیب خانزادہ اور عمر ظہور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی

?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

سویڈن کو قرآن کے مقابلے میں آنا مہنگا پڑ گیا

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسلام کے مقدسات

صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی مدد سے مسجد اقصی

بشار اسد کی آسٹریلوی آرچ بشپ سے ملاقات

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:اتوار کو شام کے صدر بشار اسد نے عیسائی گرجا گھروں

لبنان کی جنگ بندی اور صہیونی دشمن کی شکست کے منظر نامے 

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی جو دو

ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

?️ 19 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن نے حکام سے کامیاب

شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس

الیکشن کمیشن حملہ کیس: اسدعمر کی بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسدعمر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے