احسن اقبال کو آئی سی ای ایس سی او مراکو نے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر سے نواز دیا

احسن اقبال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو آئی سی ای ایس سی او مراکو کی جناب سے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی دنیا کی جامعات کے چھٹے وائس چانسلرز فورم میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو ایوارڈ دیا گیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے لیے ایک قومی اعزاز ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور اپنی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ یہ عالمی اعزاز وزیراعظم کی علم پر مبنی پالیسیوں اور مسلسل سرپرستی کے بغیر ممکن نہ تھا، یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف ایک اور قدم ہے، یہ اعزاز دو دہائیوں پر محیط عوامی خدمت، اعلیٰ تعلیم، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے بے مثال خدمات پر دیا گیا۔

آئی سی ای ایس سی او مراکو کے مطابق پروفیسر احسن اقبال کی قیادت میں 2013 سے 2025 کے دوران پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے نے نمایاں ترقی کی، اس عرصے میں سرکاری جامعات کی تعداد 99 سے بڑھ کر 154 ہو گئی جو کہ 58 فیصد اضافہ ہے۔

احسن اقبال نے بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر پسماندہ علاقوں میں نئی جامعات قائم کیں، خواتین اور اقلیتوں کو تعلیم تک رسائی دینے کی ان کی پالیسیوں نے سماجی ترقی اور عالمی مساواتی اہداف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے

?️ 31 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت بھارت

سینیٹ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

ترکی کا اسرائیل سے تمام تجارتی و اقتصادی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

?️ 29 اگست 2025ترکی کا اسرائیل سے تمام تجارتی و اقتصادی تعلقات ختم کرنے کا

امریکہ میں تاریخی قتلوں کے پوشیدہ اور آشکار راز؛ لنکن سے کینیڈی تک

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی تاریخ میں چار صدور – ابراہم لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم

جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی ۔

?️ 29 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اور اہلیہ سرینا عیسی

صہیونی فوج کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کا اعلان

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حریتز میڈیا نے بعض ذرائع کے حوالے سے اعلان

انصار اللہ کو دہشت گرد کہنا اہم نہیں ہے،غزہ زیادہ اہم ہے: الحوثی

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی

سینیٹ اجلاس: پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی پیپلزپارٹی آمنے سامنے

?️ 21 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے