?️
لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا اور سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میرا احتجاج پُرامن ہے، ریاستی املاک جلانا میرا طریقہ نہیں، پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، احتجاج کا مطلب انارکی پھیلانا نہیں، یہ قومی یکجہتی کے خلاف ہے۔ ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ 5 اگست یومِ استحصال پر ہمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام دینا چاہئے تھا، تحریکِ انصاف نے 14 اگست جیسے قومی دنوں کو بھی احتجاج کے ذریعے تقسیم کا دن بنایا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج کا دن فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنے کا دن تھا، احتجاج کے نام پر قومی موقف کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انارکی کو احتجاج کہنا غلط ہے، یہ کسی سیاسی دلیل سے جوڑا نہیں جا سکتا، سپیکر کی غیر موجودگی میں قائم مقام سپیکر نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔
ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ یہ ایوان گالی یا تشدد کی نہیں، دلیل اور مکالمے کی جگہ ہے، میری تین دہائیوں کی سیاست گواہ ہے، ہمیشہ پارلیمنٹ کی حرمت کی بات کی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں ضابطہ اخلاق کی بحالی پر ڈپٹی سپیکر کی تعریف کی اور کہا کہ 14 اگست قومی اتحاد کا دن ہے، اسے سیاسی تقسیم کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی
اپریل
شام میں القاعدہ کا سرغنہ ہلاک
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے شام کے شمال مغرب میں
فروری
ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن
اکتوبر
پنجاب حکومت کا کان کنوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم
?️ 19 ستمبر 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کان کنوں کا تحفظ یقینی
ستمبر
رپبلکن کی شکست کے بعد حامیوں کی ٹرمپ پر شدید تنقید
?️ 6 نومبر 2025رپبلکن کی شکست کے بعد حامہوں کی ٹرمپ پر شدید تنقید امریکی
نومبر
بائیڈن نے آتشیں اسلحہ کے کنٹرول کے اصول کا مطالبہ کیا
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ حالیہ ہفتوں میں ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ کی
جون
پاکستان نے ’چین کے بلاک‘ میں شمولیت اختیار نہیں کی، دفتر خارجہ
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا اور چین کے درمیان عالمی طاقت کی دشمنی
مئی
عمران خان کی قیادت میں ہی ملک چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
?️ 17 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے
جولائی