آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر

یوم تشکر

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف کامیابی پر جیت کا جشن منانے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوگ کی بڑی تعداد پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئی، جس میں پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ دشمن کو تاریخی شکست دینے پر پوری قوم کا جذبہ دیدنی تھا، کراچی سے کشمیر تک ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کئے گئے،اس موقع پر پاک افواج اور قوم کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد ہوا، جس میں عوام نے پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ کندھ کوٹ، کشمور، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، رینالہ خور، چنیوٹ، وہاڑی اور قصور میں پاکستان ہمیشہ زندہ باد ریلیاں نکالی جا رہی ہے، سوات، مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالاحصار میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

مظفر آباد میں بھی جماعت اسلامی کے زیراہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکاء نے ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کیلئے منایا گیا۔

مشہور خبریں۔

مری میں 24 گھنٹے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی

🗓️ 30 جنوری 2022مری (سچ خبریں) رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے بعد

فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستانی وزارت خارجہ

🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: سینٹر فار ڈپلومیسی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی

فضائی تصویر لینے کے لیے سیٹلائٹ کا بہترین متبادل

🗓️ 1 جنوری 2022کولاراڈو(سچ خبریں) جب بھی زمین کے وسیع رقبے کی تصاویر کی بات

چین کا غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

سعودی عرب نے قیدیوں کے تبادلے کے مقدمے میں یمنی کارکنوں کو ملک بدر کرنے کا کیا مطالبہ

🗓️ 7 مئی 2022سچ خبریں:   یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی

پی آئی اے نے بحرین کے لئے پروازیں بحال کر دیں

🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ‌پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے

پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے

🗓️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت

انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو تحریک 10 مہینوں تک جاری رہے گی، عمران خان

🗓️ 2 نومبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے