🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کی خطرناک لہر ختم کرنے مزید بہت کچھ کرنے کی فوری ضرورت ہے، ایک ایسے وقت میں جب مذہبی عدم برداشت عروج پر ہے، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب یا مقدس علامتوں کی بے حرمتی کا کوئی جواز نہیں ہے،اسلامی فوبیا کے عالمی دن کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہر مسلمان کیلئے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی حفاظت صرف ایک فرض ہی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے، جسے ہم پورے یقین کے ساتھ برقرار رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور ہم آہنگی کیلئے تمام مذاہب اور ان کی قابل احترام شخصیات کا احترام ضروری ہے، یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی فورمز ایسی کارروائیوں سے ہونے والے گہرے نقصان کو پہچانیں اور ان کی روک تھام کیلئے اجتماعی طور پر کام کریں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منا رہے ہیں۔
3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا۔ یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔ پاکستان اسلام کے محبت اور امن کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے تعصب، نفرت، امتیازی سلوک اور مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ ان کی مقدس علامتوں اور عبادت گاہوں کے خلاف حملوں کے تناطر میں، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔
آئیے اس دن کو نہ صرف اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف بات کرنے اور عمل کرنے بلکہ مذاہب، عقائد، ثقافتوں اور تہذیبوں میں مکالمے، ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور عالمی اتحاد اور یکجہتی کیلئے استعمال کریں، یہ اقدامات باہمی تقسیم پر قابو پانے اور متنوع برادریوں میں باہمی احترام کی تعمیر کیلئے ضروری ہیں۔ان کایہ بھی کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے مطابق ہم اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک اہم سنگ میل کے طور پر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جلد تقرری کے منتظر ہیں۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن اور السیسی کے درمیان غزہ کی صورتحال پر بات چیت
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:مصر کے صدارتی ادارے نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ
دسمبر
وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کی مدد کرنے کا اعلان
🗓️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کی مدد کرنے
اکتوبر
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں
🗓️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی مالیاتی ادارے نے بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات
جون
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
🗓️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو
مارچ
غزہ جنگ کے بارے میں انڈونیشیا کا بیان
🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کے نائب صدر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے
نومبر
یوٹیوب نے روس کی طرف جھکاؤ رکھنے والے یوکرائنی چینلز کو کیا بند
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی کے درمیان
فروری
52% اسرائیلی نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے ایک سروے کے مطابق
نومبر
وزیر اعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا
🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک مؤقف اپناتے
جون