?️
اسلام آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی آج صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام شامل ہوں گے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سے فیصل راٹھور اور چوہدری یاسین بھی شریک ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا وفد صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے مشاورت کرے گا، جبکہ پیپلز پارٹی ملاقات کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا اعلان کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد یہ ملاقات طے ہوئی۔ مزید بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی قیادت نے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور فیصل راٹھور سے حتمی ناموں پر مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر تنظیم نے پارٹی قیادت کو اپوزیشن میں ہی رہنے کا پیغام پہنچایا ہے، جبکہ حکومتی کمیٹی آزاد کشمیر کی تنظیم کے مؤقف کو لے کر صدرِ پاکستان سے ملاقات کرے گی۔


مشہور خبریں۔
چین اور امریکہ اہم اقتصادی امور پر اتفاق رائے پر پہنچے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے بندرگاہی
اکتوبر
وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو سے ملاقات
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جاری اقوام
ستمبر
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پریشان! وجہ؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جنہوں نے ہمیشہ صیہونی حکومت
دسمبر
عرب ممالک کے لوگ رمضان میں کون سے ڈرامے دیکھتے ہیں؟
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد پر
اپریل
قابضین پر یمنی حملے/ایک نئی ڈیٹرنس مساوات کی تشکیل
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: یمن پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے نے صیہونیوں
جولائی
کوئی ادارہ غیرمنظور شدہ فنڈز خرچ نہیں کرسکتا، وزارت خزانہ
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے دو صوبوں میں انتخابات
اپریل
پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراک تیار کرے گا، اسد عمر
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس وفاقی وزیر
مارچ
اسرائیلی قابضین کا غزہ شہر پر 3 محوروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ ہے
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج نے غزہ شہر پر بیک وقت
ستمبر