?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آرمی چیف کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک مبینہ طور پر رسائی اور ڈیٹا کی خلاف ورزی پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران کے خلاف مقدمہ کرنے کی ہدایت کردی۔
رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں مذکورہ خلاف ورزی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ جو لوگ دستاویزات چوری میں ملوث ہیں، وہ سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہیئں، ملٹری انٹیلی جینس اور آئی ایس آئی کو اس معاملے میں تفتیش کا حصہ بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات کیسے چوری ہوئیں’۔
چیئرمین پی اے سی نے نادرا چیئرمین کو بھی طلب کرلیا جو دیگر مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرپائے تھے، نورعالم خان نے کہا کہ یہ خبر پورے میڈیا میں ہے اور اس پر ایک وی لاگ بھی دیکھا جہاں اس معاملے پر دو صحافی بحث کر رہے تھے۔
اس سے قبل ایک وی لاگ میں دو صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اکتوبر 2022 میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے اہل خانہ کا ذاتی ڈیٹا اور سفری معلومات کے ریکارڈ تک مبینہ طور پر نادرا کے افسران نے رسائی کی جو ان کی آرمی چیف کی حیثیت سے تعیناتی روکنے کی کوششوں کا حصہ تھی۔
چیف آف آرمی اسٹاف اس وقت لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور فوج کے اعلیٰ عہدے میں تعیناتی کے لیے امیدوار تھے۔
نادرا نے تین روز قبل ایک بیان میں تصدیق کیا تھا کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک رسائی اور چوری کی گئی تھیں اور بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس خلاف ورزی میں ملوث افسران کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔
پی اے سی میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آڈٹ کے مسئلے کو بھی اٹھایا گیا۔
نورعالم خان نے کہا کہ افسران کو پلاٹس دینے کی روایت جاری نہیں رکھنی چاہیے اور انکوائری کی جائے کہ ججوں، وزرائے اعظم، صدور، اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز، بیوروکریٹس اور فوجی عہدیداروں کو کتنے پلاٹس دیے گئے۔
پی اے سی کے اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے ویلفیئر فنڈ کے آڈٹ کا حکم بھی دیا گیا اور ساتھ وزارت داخلہ کے سال22-2021 سے متعلق آڈٹ شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں پر بھی بحث کی گئی اور نور عالم خان نے کہا کہ ان کے حلقے میں حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور شرپسند عناصر راکٹ لانچرز سے حملے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ نافذ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پشاور میں راکٹ لانچرز استعمال کیے جا رہے ہیں اور کوئی اس کی پرواہ ہی نہیں کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
تکفیریوں کے پاس اسلحہ اور پیسہ کہاں سے آتا ہے؟
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:عراق میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے وقتاً فوقتاً حملوں
اپریل
مقتدیٰ الصدر اپنے متعلقہ دھڑے کے ارکان سے استعفیٰ دینے ک کہا
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: آج جمعرات کو عراق میں ص مقتدیٰ الصدر نے صدر
جون
Elton John Tells Noel Gallagher What He Thinks About His New Album
?️ 4 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان کا دورہ ایران؛ علاقائی ترقیات مشاورت پر مرکوز ہیں
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: افغانستان کے لیے پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی "محمد
ستمبر
وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت غلط بیانی نہ کرے۔ عطا تارڑ
?️ 25 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
جنوری
سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤن، ہاؤسنگ سوسائٹی کے انضمام کے مقدمے کو براہ راست چلانے کی ہدایت
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے
مارچ
اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے،وزیراعلی سندھ
?️ 10 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرائم
اکتوبر
استقامتی محاذ کو مضبوط کرنے میں ایران، شام اور حزب اللہ کا اہم کردار ہے:حماس
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اپنی تقریر
اپریل