?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین سے دوطرفہ تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں جاری تنازعے میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختلف ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی۔
آرمی چیف اور جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور فرانس کے قائم مقام سفیروں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ افغانستان میں جاری تنازعے میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش افغانستان میں امن واستحکام کیلئے تعاون کرنا ہے۔ مختلف ممالک کے سفیروں نے ملاقات میں افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے خبری ذرائع نے امریکی وزیر خارجہ کے قریبی دورے
دسمبر
امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:اگرچہ اس موسم گرما میں مہنگائی کی شرح نیچے کی طرف
اکتوبر
صیہونی حکومت کا یمن کو نشانہ بنانے کے لیے امارات اور سعودی عرب کا سہارہ لینے کی کوشش
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کی جانب سے صیہونی حکومت پر مؤثر حملوں
جنوری
بشریٰ انصاری نے آزادی کا صحیح مقصد بیان کر دیا
?️ 15 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز یوم
اگست
نیتن یاہو کو کمزور کرنے پر سابق صہیونی وزیر کی تنقید
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزیر توانائی کارین الحرار نے ایک بار پھر
جنوری
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کے متعدد شہروں میں عوام فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے
فروری
شاہ رخ خان کے بیٹے کو 20 سال سزا ہونے کا امکان
?️ 7 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان
اکتوبر
امریکی بحری بیڑے یمن سے فرار برطانیہ نتائج کے لیے تیار رہے:انصاراللہ
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:رہبر انصار اللہ یمن عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ
مئی