راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا رابطہ ہوا جس میں پاک، امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے علاقائی سلاتی و استحکام پر بھی بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لائیڈ جے آسٹن نے آرمی چیف سے گفتگو خطے میں سلامتی، استحکام کیلئےباہمی، مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئےتعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا اس دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی واستحکام پر بات سمیت دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پربھی گفتگو ہوئی۔
یاد رہے رواں سال ہی اپریل میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کو یوکرین زیادہ پیارا ہے یا اسرائیل؟
نومبر
ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے
جولائی
ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا
ستمبر
بشار الاسد کے یو اے ای کے دورے پر امریکی ردعمل
مارچ
زمینی جنگ میں حزب اللہ کی برتری؛ وجہ؟
نومبر
سینڈرز نے تل ابیب کے لیے امریکی امداد کو مشروط کرنے کا مطالبہ کیا
نومبر
نئے سپہ سالار کی آمد: ’چین و امریکا سے پہلے پاکستان کو اہمیت دی جائے گی‘
نومبر
ٹوئٹر سے مماثل پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ کی مقبولیت میں اچانک اضافہ
نومبر