?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں کام کرنے والی 7 آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کیلئے منافع کی انکوائری بند کرنے کی شرط رکھ دی۔ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے سامنے یہ شرط رکھنے والوں میں مجموعی طور پر 7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) شامل ہیں، ان آئی پی پیز نے اپنی مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں کہا کہ اگر ان کے خلاف جاری تحقیقات اور عدالتی مقدمات ختم کر دیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی کرنے اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد ہونے والے 11 ارب روپے سے زائد سرچارجز معاف کرنے پر رضامند ہیں، ایندھن اور آپریشن اینڈ مینٹی ننس (O&M) اخراجات پہلے ہی طے شدہ ہیں، لہٰذا ریگولیٹر کو ازخود کارروائیاں بند کر دینی چاہئیں۔
اس حوالے سے ایک آئی پی پی کے نمائندے نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی پیشکش صرف اسی صورت میں قابل عمل ہوگی جب ان کے خلاف تمام قانونی کیسز واپس لیے جائیں، ہماری درخواست تمام مقدمات کے خاتمے سے مشروط ہے جب کہ درخواست دینے والوں میں سے کئی کمپنیاں نیپرا کے نوٹسز کو ہائی کورٹ میں پہلے ہی چیلنج بھی کر چکی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مرکزی پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے سامنے آئی پی پیز کی اس درخواست کی حمایت کی ہے، اس ضمن میں سی پی پی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ آزاد پاور پروڈیوسرز 11 ارب روپے کے سرچارجز معاف کرنے پر راضی ہو چکے ہیں، مستقبل میں ایندھن اور آپریشن اینڈ مینٹی ننس اخراجات میں ہونے والی بچت کو صارفین کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اگر نیپرا منظوری دے دے،تو سی پی پی اے اور آئی پی پیز عدالتی مقدمات واپس لے لیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ آئی پی پیز کی درخواست کی سماعت کے دوران کرنسی ایڈجسٹمنٹ، ‘ٹیک اینڈ پے’ میکانزم، اور انشورنس کیپ جیسے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی جن پر سی پی پی اے کے مطابق اب تک اتفاق رائے ہو چکا ہے، سی پی پی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں جس سے 950 ارب روپے کی بچت ہوئی ، اس کے لیے کسی پر زبردستی نہیں کی گئی، مثال کے طور پر ایک کمپنی نے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا، نیپرا کی جانب سے اب ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
محبوبہ مفتی کا راہل گاندھی کے نام خط
?️ 22 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ
جولائی
عراق کے شمال سے جنوب تک ترکی کی جارحیت سے ناراض ہیں: فواد حسین
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا کہ بغداد
جولائی
مصر کو غزہ کے بحران میں اپنا تاریخی کردار زیادہ فعال طریقے سے ادا کرنا چاہیے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے سابق صدارتی امیدوار یاسر فراویلا نے عرب ممالک
جولائی
اقوام متحدہ کو اب پتا چلا کہ روس میں کیا ہوا
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: روس میں ویگنر فوجی گروپ کی بغاوت کے خاتمے کو
جون
کیا امریکہ اور چین کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ہنگری کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا
جولائی
اسپین کے 200 ٹیکسی ڈرائیوروں کا غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اسپین کے مشرقی علاقے بارسلونا میں 200 کے قریب ٹیکسی
جولائی
قبرس پر ترکی اور بین الاقوامی نظام کے درمیان نامکمل تنازعہ
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: ترک خارجہ پالیسی اپریٹس نے ایک بار پھر قبرس پر
فروری
تل ابیب نے جس علاقے کو "محفوظ” قرار دیا ہے اس پر 110 بار بمباری کی جا چکی ہے: غزہ حکومت
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے تصدیق کی ہے
ستمبر