?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے آئی اے ای اے کے اقدامات کوسراہا۔
ملاقات میں کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بطور رکن آئی اے ای اے کےساتھ نتیجہ خیزاور باہمی طور پرشراکت داری کوبرقرار رکھا، آئی اے ای اے کے تعاون سے پاکستان نے جوہری توانائی کی پیداوار، صنعتی ترقی، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی۔
ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ آئی اے ای اے پاکستان کے ساتھ اسی جذبے سے کام کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل مریانو گروسی 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان طویل تعاون کی ایک تاریخ ہے، ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پر پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران رافیل مریانو اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیمینارز میں شرکت اور جوہری توانائی پیدا کرنے والے مقامات کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ آئی اے ای اے اقوام متحدہ کا ایٹمی نگران ادارہ ہے، جو ایٹمی ٹیکنالوجی کے محفوظ اور پرامن استعمال کو فروغ دینے کی عالمی کوششوں کی نگرانی کرتا ہے۔ پاکستان 1957 سے ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس کے تحفظات کے تحت ایک فعال سول نیوکلیئر پاور پروگرام کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
ستمبر
غزہ کے ہسپتال پر حملے سے سربراہ اقوام متحدہ دہشت زدہ، نگران وزیراعظم کا اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے
اکتوبر
غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والا بیڑا خطرناک علاقے میں داخل
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والے بیڑے نے واضح کر
اکتوبر
نبیہ بری: اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیح بری” نے صیہونی حکومت کے
مئی
صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کا الزام، احتجاج کی کال دیدی گئی
?️ 4 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے اپنے قائد محمود خان اچکزئی کے
مارچ
چین ہمارے اہم بنیادی ڈھانچے کو ہیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے:امریکہ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی
مئی
سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان
دسمبر
چین کی کینیڈین شہری کو 11 سال قید کی سزا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:چین کی ایک عدالت نے 2018 میں گرفتارکیے جانے والے کینیڈین
اگست