?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایسٹر پیریز روئز نے کہا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کرکے فنڈ کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے درکار آخری پیشگی عمل مکمل کرلیا ہے۔
اپنے بیان میں عالمی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ نے کہا کہ 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے پاکستان نے فنڈ کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے درکار آخری پیشگی عمل بھی مکمل کرلیا ہے اور مناسب مالیاتی یقین دہانیوں کی تصدیق ہونے پر قرض دہندہ ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کی آخر میں متوقع ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی قسط حاصل کرنے کے پیش نظر ان کی طے شدہ شرائط پر پورا اترنے کے لیے حکومت نے اتوار (31 جولائی) کو تمام پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کیا تھا۔
وزارت خزانہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 8 روپے 95 پیسے اضافہ اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر لیوی میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر 5 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایل میں نئے اضافے کے بعد یکم اگست سے پیٹرول پر پی ڈی ایل بڑھ کر 20 روپے ہوگیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر پی ڈی ایل بڑھ کر 10 روپے تک ہوگیا ہے، جس سے آئی ایم ایف کی شرائط کی تکمیل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے دسمبر 2021 میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ ہر مہینے کی یکم تاریخ کو پیٹرول پر فی لیٹر 4 روپے پی ڈی ایل لاگو کرکے زیادہ سے زیادہ اسے 30 روپے تک پہچایا جائے گا، مگر رواں برس فروری میں تحریک انصاف کی حکومت نے اس کی نفی کرتے ہوئے لیوی ٹیکس کم کردیا تھا۔
موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر پی ڈی ایل میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر اضافے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ پیشگی عمل کا عہد کیا تھا، تاکہ اگست کے آغاز میں تمام مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کی یکساں شرح کو یقینی بنایا جاسکے۔
اسی طرح 31 جولائی کو اعلان کردہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ دیگر مصوعات پر 5 روپے پی ڈی ایل شامل تھی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت رواں مالی سال میں 855 ارب روپے کا ہدف مکمل کرنے کے لیے حکومت کو پیٹرول کی تمام مصنوعات پر کم از کم 50 روپے فی لیٹر لیوی مقرر کرنا ہوگی۔
آئی ایم ایف اور سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر آئی ایم ایف پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی ساتویں اور آٹھویں قسط جاری کرنے کا عمل اس ہفتے کے آخر میں شروع کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی موسم گرما کی چھٹی 12 اگست کو ختم ہو رہی ہے، اگر بورڈ کو 6 اگست تک سفارشات بھیج دی جائیں تو تکنیکی طور پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 20 اگست سے پہلے متوقع ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف نے 2019 میں 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ معاہدے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پر دستخط کیے تھے، لیکن جب معاہدے کی تعمیل پر آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تو 1.7 ارب ڈالر (ساتویں اور آٹھویں) قسط کا اجرا اس سال کے شروع میں ہی روک دیا گیا تھا۔
آخری ایگزیکٹو بورڈ مشاورت اس سال 2 فروری کو ہوئی تھی۔ 13 جولائی کو، آئی ایم ایف نے ای ایف ایف کے لیے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزوں پر عملے کی سطح پر ایک معاہدہ کیا تھا جسے قسط جاری کرنے سے قبل بورڈ کو منظور کرنا ہوتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے یہ یقین دہانی حاصل کرے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قسط جاری ہونے کے بعد وہ پاکستان کو متوقع 4 ارب ڈالر کا قرضہ دیں گے۔


مشہور خبریں۔
ہماری امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے فلسطینیوں کیلئے لڑیں، حکمران رکاوٹ ہیں: حافظ نعیم الرحمان
?️ 21 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
اپریل
پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مابین اختلافات مزید بڑھنے کا انکشاف
?️ 28 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مابین اختلافات
اپریل
نیویارک ٹائمز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے بے نقاب
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ویڈیو جاری کر کے
اپریل
کرگل ہل کونسل کے انتخابی نتائج مودی حکومت کے 5اگست کے فیصلے کے خلاف ریفرنڈم ہیں
?️ 9 اکتوبر 2023کرگل: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کرگل ہل کونسل
اکتوبر
صہیونیوں میں خانہ جنگی کا امکان
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق 58 فیصد اسرائیلیوں
مارچ
حوثیوں نے ایلات بندرگاہ کو عملی طور پر مفلوج کردیا: اسرائیلی سیکیورٹی کا اعتراف
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے "ڈومیسٹک سیکیورٹی اسٹڈیز” نے اپنی رپورٹ
اگست
رمضان المبارک میں امام بارگاہوں اور مساجد کے ہدایات جاری
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
اپریل
پی ٹی آئی منحرف اراکین نااہلی کیس،ای سی پی نے فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ای سی پی نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین
مئی