?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ہدایات پر صوبوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف وفد کو سیلابی نقصانات، لیبر فورس اور ہاؤس ہولڈ سروے پر بریفنگ دی، وفاقی حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ بھی تیار کیا ہے، آئی ایم ایف کو فصلوں، انفرا اسٹرکچر اور لائیو سٹاک سمیت نقصانات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے مختلف صوبوں میں ہونے والے نقصانات 700 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ابتدائی مجموعی نقصانات کا تخمینہ 360 ارب روپے تھا، لیبر فورس اور ہاؤس ہولڈ سروے سے متعلق آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی پیشرفت ہوئی اور وفاقی حکومت نے نئے پاکستان لیبر فورس سروے کے نتائج آئندہ ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سروے رپورٹ میں پاکستان میں غربت، بے روزگاری، گھرانوں کی آمدن، اخراجات کے رجحان کا ڈیٹا جاری ہو گا، پاکستان سوشل اینڈ لیونگ اسٹینڈرڈ سروے کے نتائج بھی رواں ماہ جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کو اہم سروے کے فیلڈ ورک اور نتائج کی تیاری پر اعتماد میں لیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے سروے کے نتائج دسمبر 2025ء تک تیار کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی، ادارہ شماریات کی جانب سے اضلاع، صوبوں کی سطح پر مکمل ڈیٹا بیس کی تیاری پر کام جاری ہے اور سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا مزید کام بھی ابھی کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں صنعا، ذمار، صعدہ اور
نومبر
محمود عباس نے تل ابیب میں شہادت کی کارروائی کی مذمت کی
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گزشتہ شب تل
مئی
چیئرمین سینیٹ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے اپوزیشن سے نام مانگ لیے
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے 26ویں آئینی
اکتوبر
اردن: شام پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر صیہونی
جولائی
شام میں امداد کے تاخیر سے آمد پر حیران ہوں: امیر قطر
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے آج ترقی یافتہ
مارچ
وزیر دفاع کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد، بھارتی جارحیت میں زخمی افراد کی عیادت
?️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سی ایم ایچ
مئی
عالمی فوجداری عدالت کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی رائے
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: دیوان کیفری بینالمللی کی جانب سے صہیونی حکومت کے اعلی
جون
عراق کا استحکام امریکہ کی ترجیح نہیں ہے: حلبوسی
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے جمعرات کی شام
ستمبر