آئی ایم ایف کا دباؤ: نگران حکومت کا گیس کی قیمتیں بڑھانے سمیت دیگر اقدامات پر غور

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے گردشی قرضوں پر قابو پانے کے لیے نگران حکومت کو گیس کے شعبے میں قیمتوں میں ردوبدل سمیت دیگر اقدامات فوری اٹھانے ہوں گے۔

ان اقدامات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے شہری علاقوں کے وصول کنندگان کو ادائیگیوں میں اضافہ، بلوچستان میں موسم سرما کے دوران گیس کے لیے فنڈز مختص کرنا اور توانائی کے اداروں کے درمیان انٹر کارپوریٹ ادائیگیوں اور وصولیوں کو طے کرنے کے لیے کیش اور نان کیش بک ایڈجسٹمنٹ کرنا شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نگران حکومت کو طویل مدتی انتظامی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوگی، جس میں 2 موجودہ سوئی گیس کمپنیوں سے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو الگ کرنا، مقامی گیس اور درآمدی ایل این جی کی اوسط لاگت کی طرف بڑھنا اور تیل و گیس کے مالیکیولز کی پیداوار میں اضافہ شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے ساتھ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے نمائندے قیمتوں کا تعین کرنے کے طریقہ کار اور توانائی کے شعبے کے اداروں کی ادائیگیوں اور وصولیوں کی ری اسٹرکچرنگ میں مصروف رہے اور آج بھی مشاورت جاری رکھیں گے۔

بنیادی چیلنج یہ ہے کہ شہری مراکز میں غریب گھرانوں کو گیس کی قیمتوں میں اضافے سے کیسے بچایا جائے، شہری گھرانے دیہی علاقوں کے مقابلے میں گیس کی سستی قیمتوں کے عادی ہیں، جو ایل پی جی اور دیگر مہنگے متبادل ایندھن کی بھاری قیمت ادا کرتے ہیں۔

بلوچستان میں یہ معاملہ اور بھی پیچیدہ ہوجاتا ہے، جہاں شدید سردیوں کے دوران ہزاروں افراد کی بقا کے لیے گیس کی فراہمی بہت ضروری ہے، یہ لازمی طور پر ایس ایس جی سی ایل کے ’ان-اکاؤنٹڈ فار گیس (یو ایف جی) لاسز ’کی قیمت پر کیا جانا چاہیے، جو 14 فیصد اور 18 فیصد کے درمیان ہے۔

بلوچستان میں غریبوں کے تحفظ کے لیے تقریباً 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے تحت نقد رقم میں اضافے پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ شہروں میں غریب گھریلو صارفین گیس کی قیمتوں میں رواں مالی سال 45 سے 50 فیصد اضافے کا اضافی بوجھ برداشت کر سکیں۔

سینئر سرکاری حکام نے بتایا کہ ہمیں کم آمدنی والے صارفین کا خیال رکھنا ہے، مثال کے طور پر بلوچستان میں کم آمدنی والے صارفین نسبتاً زیادہ کمزور ہیں اس کی وجہ سردیوں میں درجہ حرارت میں شدید کمی اور سالانہ سردی کی لہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے کم آمدنی والے صارفین کے لیے رواں برس 10 ارب روپے کی لاگت سے خصوصی ٹیرف پر کام کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں اس میں اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

حکام نے مشاہدہ کیا کہ دور دراز کے علاقوں کے رہائشی مہنگے گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ شہری علاقوں کے لوگوں کو نمایاں طور پر کم قیمت پر پائپ لائن کے ذریعے گیس ملتی ہے۔

نگران وزیر برائے توانائی محمد علی نے رپورٹ کیا کہ گیس سیکٹر کے آئی ایم ایف گردشی قرضے 15 ستمبر تک 29 کھرب تک جا پہنچے ہیں، جو ایک ہفتے قبل 27 کھرب تھے، ان کے پیش رو نے 9 اگست کو اپنی وزارت کے آخری روز 17 کھرب روپے کے گردشی قرضے بتائے تھے۔

گردشی قرضوں کے بڑے حصے کو 30 ستمبر سے پہلے اور یکم جولائی سے نافذ العمل قیمت کو ایڈجسٹ کر کے پُر کرنا ہوگا تاکہ موسم سرما میں استعمال میں اضافے سے قبل بوجھ کا کچھ حصے کا صارفین کو بل بھیجا جاسکے۔

ستمبر کے آخر میں آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے کے دباؤ کی وجہ سے، اسٹیک ہولڈرز گیس کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی توثیق اور باضابطہ نوٹی فکیشن کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے لیے سمری کو حتمی شکل دینے کے لیے منگل کو دوبارہ اجلاس کریں گے۔

گیس کی قیمتوں میں تمام صارفین کے لیے اضافہ کیا جائے گا، سب سے زیادہ بوجھ زیادہ استعمال کرنے والے صارفین پر پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

شرمین عبید چنائے کا اعزاز، عالمی شخصیات کے ساتھ ویڈیو سیریز ریلیز

?️ 2 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، اسحٰق ڈار

?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

عمران خان نے قوم کے خلاف سازش کی جس کی آڈیو آچکی ہے، وزیر اعظم

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران

امریکہ میں خانہ جنگی کا امکان

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی سیاسی نظام غصے میں اس قدر ڈوبا ہوا ہے کہ

برطانیہ دہشت گردوں کے گڑھے میں کھڑا ہے: یمن

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے

ہمارے اوپر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش ہوئی:صیہونی فوج

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے اوپر لبنان

ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ

افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر ہمارے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھایا ہے، دفتر خارجہ

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے