?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 266 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، ماہرین اس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی بحالی میں تاخیر کو قرار دے رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 0.60 فیصد اضافے کے بعد 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کرنسی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا نے بتایا کہ پاکستانی روپیہ اور معیشت دوبارہ دباؤ کا شکار ہے، اس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا تعطل اور معاہدے میں تاخیر ہونا اور نئی شرائط کا سامنے آنا ہے، اس کی وجہ سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سیاسی افراتفری بھی سب کے سامنے ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو صرف اپنی پڑی ہوئی ہے۔
ظفر پراچا نے کہا کہ اگر ہم سنجیدہ ہو کر معاملات ٹھیک کرنا چاہیں اور حکومت کی مرضی ہو تو چیزیں ٹھیک ہو سکتی ہیں، کوئی مشکل بات نہیں ہے کیونکہ ہماری درآمدات تقریباً 60 ارب ڈالر کی ہیں اور ہماری آمدنی بھی 60 ارب ڈالر کے قریب ہے، اگر ہم چاہیں تو 10 سے 15 ارب ڈالر کی درآمدات کم کرکے قرضے اتار سکتے ہیں۔
میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ فروری میں مارکیٹ میں سکون تھا اور روپے کی قدر میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ ہونے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن معاہدے میں تاخیر اور افغانستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے 285 سے 290 روپے کے درمیان ہونے کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث لوگوں کے خلاف حکومت کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں اور مزید افراتفری سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط کو جلد سے جلد پورا کرنا چاہیے۔
ٹریس مارک کی ہیڈ آف اسٹرٹیجی کومل منصور نے بتایا کہ روپے کی قدر میں کمی کی متعدد وجوہات ہیں، جس میں سب سے اہم آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ نہ ہونا ہے۔
کومل منصور نے مزید کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف نے مرکزی بینک سے کہا ہے کہ وہ برآمد کنندگان کو آمدنی کی وصولی کے لیے دی گئی چھوٹ کو واپس لے، جس سے مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، اس سے پالیسی میں استحکام کی عکاسی نہیں ہوتی، اگر پالیسیاں آئی ایم ایف کی طرف سے دی جائیں گی تو یقیناً مارکیٹ میں خوف ہوگا۔
پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، اس کے ذخائر صرف 3 ارب ڈالر کے قریب ہیں، جو صرف تین ہفتوں کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں، ایسی صورت حال میں ملک کو فوری طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے، جس سے نہ صرف ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے بلکہ دوست ممالک اور دیگر کثیر الجہتی قرض دہندگان کی جانب سے فنڈز ملنے کی راہ بھی ہموار ہو گی۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا خصوصی یونٹ بھی مظاہرین کے جرگے میں شامل
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج میں شمولیت کے بائیکاٹ کرنے والوں کے
مارچ
حماس ایک لافانی خیال
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی
نومبر
پاکستان: غزہ میں مشن کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا نہیں ہونا چاہیے
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اسلام آباد غزہ
دسمبر
یوکرین کی ہر ممکن مدد کروں گا:مستعفی برطانوی وزیراعظم
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر سے ملاقات میں
جنوری
امریکی فوج کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے ؟
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل اور سابق اعلیٰ عہدیدار ڈان
اکتوبر
لبنانی مزاحمت جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنان کے چیمبر آف اسلامی مزاحمت نے آج جمعہ صبح ایک
اکتوبر
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مقبوضہ شام کا دورہ
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: جولانی حکومت کے وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیٹن یاہو
نومبر
واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ دیے جانے کا امکان
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ
نومبر