?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کی سمری بدھ کے روز وزیراعظم ہاوس کو موصول ہو گئی تھی، جس میں 3 فوجی افسران کے نام تجویز کیے گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز، لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سمری میں تجویز کردہ ناموں کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے نئے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم کل سمری پر باقاعدہ دستخط کریں گے جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب آج صبح وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔
جبکہ قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے لیے قانون میں منظوری وزیراعظم دیتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے قانون میں منظوری حکومت سے منسوب نہیں ہے جہاں وزیراعظم کی منظوری چاہئیے وہاں وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس آئی کا دنیا میں بہترین مقام ہے آئی ایس آئی انٹیلی جنس ورلڈمیں ٹاپ پرہے دنیا تعریف کرتی ہے وزارت دفاع سے سمری سے متعلق معلوم کرکے آگاہ کردوں گا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے قانونی طریقہ استعمال کیا جائے گا اور تعیناتی سے متعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، اس وقت جو ایشوز آرہے ہیں وہ ایک دو دن میں حل ہوجائیں گے ۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے نام کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا ۔ چھ اکتوبر کو پاک فوج میں معمول کے تقرر و تبادلے ہوئے جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
افغانستان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے معاملات کو حل کیا جائے گا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک افغان سرحد
جنوری
سام سنگ نے سستے ترین فونز متعارف کرا دیئے
?️ 13 اگست 2021سیئول( سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ برس کے مقابلے
اگست
دشمن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے بک چکے ہیں: مزاحمتی علماء کی عالمی یونین
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:مزاحمتی علماء کی عالمی یونین کے سربراہ نے صیہونی امریکی منصوبے
جنوری
امریکی ڈالر کا اعتماد ختم ہوا: پیوٹن
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج مشرقی
ستمبر
بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس
جولائی
مجرم نیتن یاہو اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہمارے ساتھ کیا کر رہا ہے؟صیہونی آباد کار
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آباد کاروں نے مظاہرہ کیا جس
اکتوبر
آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے مہنگا
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی
مارچ
غزہ میں موجود صہیونی قیدی کی نئی ویڈیو جاری
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: کتائب القدس نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس
جون