آئندہ 2 سے 4 روز میں ٹکٹوں کا فیصلہ ہوجائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن پراسس کو داغدار کرنے پر سُپریم کورٹ نوٹس لے، اُمید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، پی ٹی آئی امیدوار پر اُمن رہیں، 2 سے 4 دن میں ٹکٹس کا فیصلہ ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں، شیخ رشید احمد سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ٹکٹوں کی ابھی کوئی لسٹ شیئر نہیں کی، پریس کانفرنس کرکے اس حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کریں گے اور وہی نام فائنل ہوں گے، عمران خان نے کہا جو پریس کانفرنس کرچکے انہیں ٹکٹ نہیں دیں گے۔

روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، پی ٹی آئی کارکنان سے درخواست ہے آپ حوصلہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہیں، عدلیہ سے امید ہے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات جمع کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بارے میں ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے، اگر الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے تو ملک و قوم کا نقصان ہو گا، امید ہے الیکشن صاف شفاف ہوں گے اور سپریم کورٹ اس کو گارڈ کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ہسپانوی دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے ایران میں "جنگ نہیں” کے نعرے لگائے

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: ہسپانوی دارالحکومت سے تقریباً 4000 افراد نے ایران کے خلاف

اس سال اسرائیل کو نہایت مشکل صورتحال کا سامنا ہے؛صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے مغربی کنارے اور بیت المقدس

سوڈان کے ساتھ معمول کے عمل کو ختم کرنے کے بارے میں اسرائیل کی تشویش

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوڈان میں حالیہ

برانڈز ماہرہ خان سمجھ کر کام کی پیش کش کرتے رہے ہیں، مائرہ خان

?️ 4 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان مائرہ خان نے

10 میں سے 9 امریکی ووٹرز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ

سعودی عرب میں CoVID-19 کا روزانہ کا ریکارڈ ٹوٹا

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:   خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت صحت کے اعداد

نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ

?️ 23 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم

189 کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی پنجاب

?️ 14 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے