?️
سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے کربلا ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج مسلمان نواسۂ رسول اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں 9 محرم کے جلوس برآمد، حکومت کی جانب سےسیکیورٹی ہائی الرٹ
عمر ایوب نے کہا کہ شہادت امام حسین ایک المناک واقعہ ہے جو امت کو صدیوں بعد بھی افسردہ اور غمگین کرتا ہے، علماء اور مشائخ کو محرم الحرام کا حقیقی پیغام امن، ایثار، قربانی، برداشت اور اتحاد کو اجاگر کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعۂ کربلا شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں ‘یومِ عاشور’ سخت سیکیورٹی انتظامات میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں بانیٔ پی ٹی آئی کے پیچھے متحد ہو کرنا انصافی کے خاتمے کے لیے اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات ہوئی
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وزیراعظم کی صنعتکاروں اور تاجروں کے
فروری
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ ویب سائٹ نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے
اگست
ایک بحران زدہ حکومت
?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے عالمی یوم القدس کے موقع
مئی
پاکستان غیر محفوظ ملک، لڑکیوں کو اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے، اریج چوہدری
?️ 21 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سابق مس پاکستان، ماڈل و اداکارہ ارینج چوہدری کا
مارچ
شمالی کوریا کا ایک نیا تجربہ
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
جرم میں شریک
?️ 29 جولائی 2025 سچ خبریں: غزہ میں المناک سانحہ کے باوجود عرب اور اسلامی ممالک
جولائی
صیہونی حکام کی زبانی جنگ کا سلسلہ جاری
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:قابض حکومت کے عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ اور شدید اختلافات
دسمبر
امریکی فوجی شام سے تیل چوری کرتے ہیں، شامی وزیر پٹرول نے سنسنی خیز انکشاف کردیا
?️ 28 مارچ 2021دمشق (سچ خبریں) شامی وزیر پٹرول نے امریکی فوجیوں کی چوری کے
مارچ