?️
سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم امور پر غور کیا گیا،اس اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ بھی زیر غور آنا تھا، تاہم اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، کابینہ نے دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کی سمری پر 126 ممالک کے باشندوں کو ویزا فری انٹری کی اجازت دی گئی ہے اور ان ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس
اجلاس میں، ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام، نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے، اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی 2021-22 اور 2022-23 کے لیے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور آنا تھا، تاہم اس پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔ اسی طرح، سابق صدر عارف علوی، عمران خان، اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب؛ وجہ؟
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی کی منظوری کابینہ دے گی۔
مشہور خبریں۔
فردوس عاشق اعوان کی پی ڈی ایم پر شدید تنقید
?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پاکستان
اپریل
75% غیر ملکی کمپنیاں روس میں مقیم
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے خصوصی فوجی کارروائیوں کے
جنوری
خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق
?️ 23 جولائی 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے
جولائی
نیب کا اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا حکم
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو بڑا ریلیف دیتے
دسمبر
سیاسی عدم استحکام کے سبب اقتصادی بحران بڑھ گیا
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور تجزیہ کاروں نے سیاسی مظاہروں اور
مئی
شامی بحران کی اصلی وجہ کیا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے غیر
جولائی
اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کی شاندار جیت پر اہم بیان جاری کردیا
?️ 22 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے
مئی
قید ہونے سے لے کر قرآن کو جلانے تک
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے سویڈن میں قرآن کو جلانے والے سلوان مومیکا
جولائی