سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم اجتماعی خودکشی پر تلے ہوئے ہیں،اگر ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے سے فرصت ملے تو سوچئے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں مایوسی، جھوٹ، تشدد، کنفیوژن اور انتشار کا زہر پھیلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک سازش اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس میں کچھ لوگ دیدہ دانستہ اور کچھ نااہلی و نادانستگی میں حصہ لے رہے ہیں۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ معاشی بدحالی، غربت، لاقانونیت اور آئین کی پامالی عروج پر ہے۔ کرپشن، بدانتظامی، جبر و فسطائیت جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا سپریم کورٹ نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی زبانی
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم کیوں اجتماعی خودکشی پر تلے ہوئے ہیں؟ اگر ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے سے فرصت ملے تو سوچیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
پرینیتی چوپڑا کا ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار
دسمبر
فلسطینی قیدیوں پر صیہونی دباؤ میں اضافہ
دسمبر
پاکستان: بھارت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کر رہا ہے
مئی
وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو خط کیوں لکھا
مارچ
شام کا عرب لیگ سے باہر ہونا عرب ممالک کے لیے باعث شرم ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
جنوری
امریکہ نے ہم سے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کو نہیں کہا:عراقی وزیر خارجہ
مارچ
مسلم لیگ(ن) کا شہباز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ
اپریل