?️
سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے اسرائیل نے یہ پیغام دیا ہے کہ اسے کوئی روک نہیں سکتا، اسرائیل جنگ کو روکنے کی بجائے اسے پھیلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکی عوام کا شدید احتجاج، امریکا کی جانب سے ہر طرح کی امداد بند کرنے کا مطالبہ
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ تہران میں اس سنگین حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات اور جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ہے، یہ نہ صرف حماس بلکہ ایران کی خودمختاری پر بھی حملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اسرائیلی اقدام کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
مزید پڑھیں: حماس کی اسرائیل کو شدید دھمکی، دہشت گردی بند نہ کی تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی
حماس نے بتایا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوئے ہیں۔ حماس کے سیاسی سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 27 مئی 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں اب تک
مئی
امریکی میزائلوں کے ذخیرے کی صورتحال تشویشناک ہے: ایسوسی ایٹڈ پریس
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: آسوشیتدپرس کی رپورٹ کے مطابق، یورپ میں تعینات امریکی دفاعی افسر
اگست
اسرائیل کے یمن پر بے اثر حملے، یمنی میزائل حملے جاری
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبارات "اسرائیل ہیوم” نے ایک تجزیے میں اسرائیل اور
مئی
اسرائیل شدید بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے،سابق صہیونی جنرل
?️ 17 دسمبر 2025 اسرائیل شدید بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے،سابق صہیونی جنرل اسرائیل
دسمبر
نواز شریف، آصف زرداری، یوسف گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب سے 4 جنوری تک رپورٹ طلب
?️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر مملکت
دسمبر
’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی ہیروئن اور میں ہیرو ہوں، عائزہ خان
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان
مارچ
قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ
جنوری
سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین نہیں بلکہ امریکہ سے حفاظتی ضمانتیں لینا ہے:سابق امریکی عہدیدار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب
فروری