🗓️
سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے نئے انتخابات سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرنا چاہیے۔ پہلے انتخابات کے لیے سازگار ماحول بنانا ضروری ہے، کیونکہ الیکشن کے نتائج فارم 47 کے ذریعے متاثر کیے گئے۔
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو آئین شکنی کی مناسب سزا دینی چاہیے اور فارم 47 کے سازشی عناصر کو بھی سخت سزا ملنی چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ بانی پی ٹی آئی کے بغیر نئے انتخابات نامکمل اور ناقابل قبول ہوں گے۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور
یاد رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ملک میں فوری طور پر نئے اور شفاف انتخابات کروائے جائیں اور اسٹیبلشمنٹ کو اس معاملے سے دور رہنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
دمشق کے ساتھ عرب ممالک کا اتحاد؛ مغربی الجھن اور غصہ
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد عرب دنیا
اپریل
صہیونی جرائم پر اقوام متحدہ کب تک خاموش رہے گی ؟
🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بدھ کی صبح
اکتوبر
محمد عفیف کی شہادت پر حزب اللہ کا بیان
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنے انفارمیشن آفس کے سربراہ محمد عفیف النابلسی
نومبر
صیہونی حکومت کے اشدود ری ایکٹر میں دھماکہ
🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی صحافی نے مقبوضہ علاقوں میں اشدو ری ایکٹر میں
جولائی
اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جولائی
سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ
اپریل
غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کے جانی و مالی نقصانات کی نئی تفصیلات
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اس حکومت کی وزارت جنگ کے حوالے سے
جنوری
غزہ سے متعلق مجوزہ قراردادوں کے بارے قطر کا بیان
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں قطر کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس
اکتوبر