?️
سچ خبریں:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارتی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستان ہر شہید کے خون کا بدلہ لے گا۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے ہونے والے حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ کا حساب لے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کی اجازت دے دی
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارتی حملوں میں بہنے والے ہر قطرہ خون کا انتقام لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فضائیہ نے بھارت کے تمام حملوں کو مؤثر طریقے سے روکا اور اپنی مہارت کا اعلیٰ ترین مظاہرہ کیا، ہماری افواج نے 24 کروڑ پاکستانیوں کا دفاع کیا اور ہم اپنی بہادر فورسز پر فخر کرتے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا رویہ کسی طور قابلِ جواز نہیں۔ اس نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی کی ہے، کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں اس کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان پر بھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ، حریت کانفرنس
انہوں نے اتحاد و قربانی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور عوام ایک صف میں کھڑے ہیں، ہر بحران ہمیں مزید متحد کرتا ہے۔ ہم موت سے نہیں ڈرتے، بلکہ جان دینے کے لیے تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے
?️ 23 دسمبر 2021ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی
دسمبر
اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے
اپریل
ٹرمپ کی حفاظتی ٹیم تبدیلی؛ خواتین باہر
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار
جولائی
چین:امریکہ نے سمندروں کی ترتیب میں خلل ڈالا ہے
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندے نے سمندروں کے
جون
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے جلد معاہدے پر زور
?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے برطانوی ہم
مارچ
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی نئی لہر
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
عراق میں داعش کی موجودہ پالیسی
?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک عراقی سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکہ کے حکم
دسمبر
کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہاکیا جائے، اختر مینگل
?️ 30 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی- ایم) کے
مارچ