?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر محمود کیانی نے کہا کہ انتہائی مایوسی کی بات ہے کہ جس سفر پر میں نے 27 برس مکمل کیے، حالیہ واقعات ہونے کی وجہ سے اب مجھے سیاست سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی بات نہیں کر رہا لیکن میں سیاست سے دستبردار ہونے کی بات کر رہا ہوں کیونکہ میں اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا کہ کل پاکستان پر کوئی آنچ آئے تو میں بھی اس فہرست میں شامل ہوں۔
عامر کیانی نے کہا کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ پاکستان کی بقا اس کے ادارے ہیں جن کو مزید بہتر ہونا چاہیے، جب بھی مشکل آئی ہے ان اداروں نے اپنی زندگیاں دی ہیں، کیا اس دور میں کوئی کم تنخواہ پر اپنی جان دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سیاسی لڑائی لڑیں لیکن یہ بدنصیبی ہے کہ کوئی بھی پارٹی اداروں کے ساتھ ایسا کرے، خلاف ورزی ملک کی سالمیت اور بقا پر حملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی سیاسی جماعت ادارہ نہیں بن سکتی، ادارے بنائیں تو آپ کو ان کی قدر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنیاد پر میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں سے قومی احتساب بیورو کی جانب سے رینجرز نے ان کو القادر ٹرسٹ کیس میں حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنان ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور مشتعل افراد نے جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس لاہور، ریڈیو پاکستان سمیت دیگر سرکاری و نجی املاک اور قومی تنصیبات میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نذر آتش کردیا تھا جبکہ ایدھی ایمبولنس، پیپلز بس سروس سمیت پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک
نومبر
فرانس کی گرتی ہوئی عالمی ساکھ ؛میکرون نے عوام کو کیوں مایوس کیا؟
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:مغربی تھنک ٹینکس کا ماننا ہے کہ فرانس، جو کبھی عالمی
جنوری
استعفے کی بات پی ڈی ایم کی بنتے ہی ہوئی تھی: مولانا فضل الرحمٰن
?️ 19 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک
مارچ
جولانی کا دورہ واشنگٹن، واشنگٹن کو مشکل مسائل کا سامنا
?️ 10 نومبر 2025جولانی کا دورہ واشنگٹن، واشنگٹن کو مشکل مسائل کا سامنا ابومحمد جولانی
نومبر
زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 6000 سے زیادہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ میں حماس کے ساتھ اور شمال میں حزب اللہ کے
جنوری
حکومت نے عبدالقدیر کا مقبرہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر کی
اکتوبر
امریکی ویٹو، اسرائیل کو مزید جنایات کے لیے ہری جھنڈی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ
جون
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کا متنازعہ 28 نکاتی منصوبہ؛ یورپ میں طاقت کا نیا توازن؟
?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کے تیار کردہ 28
نومبر