9 مئی کے واقعات ’پاکستان مخالف، دہشت گرد‘ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، وزیراعظم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے واقعات پاکستان مخالف اور دہشت گرد ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں، یہ کوئی حب الوطنی نہیں، دہشت گردی اور پاکستان دشمنی ہے۔

کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج سے 15 سال قبل دہشت گردی نے پاکستان میں تباہی مچائی تھی اور کوئی بھی شہر و علاقہ دہشت گردی سے نہ بچا تھا لیکن بلآخر افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر یہ فیصلہ کیا کہ ہمیں اس دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے چاہے وہ کوئٹہ ہو، پشاور کراچی یا لاہور ہو یا پھر بلوچستان کے دور دراز علاقے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کے جوانوں، افسران اور ان کے بچوں نے قربانیاں دیں، جی ایچ کیو، آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے ہوئے اور کس طرح ایک منظم دہشت گردی نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، لیکن پاک فوج کے جوانوں نے ہر جگہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے ان کا خاتمہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی بھی دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں لیکن ان کا سر ضرور کچلا جائے گا، لہٰذا شہیدوں اور غازیوں کی حرمت کو سلام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں بڑا دلخراش تھا، جس طرح دہشت گردوں نے زیارت میں قائد اعظم کے گھر پر حملہ کیا اسی طرح لاہور میں بھی ان کے گھر کو راکھ بنادیا گیا، یہ کوئی پاکستانی سوچ نہیں ہو سکتی، یہ کام کوئی پاکستانی نہیں کر سکتا بلکہ یہ دہشت گرد اور پاکستان دشمن کا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، یہ کوئی حب الوطنی نہیں، دہشت گردی اور پاکستان دشمنی ہے، 9 مئی کا دن ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا 9 مئی کے واقعات پاکستان مخالف اور دہشت گرد ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون عمل میں آئے گا، ان کو گرفت میں لے گا اور قانون و آئین کے تحت ان کو سزا دی جائے گی تاکہ قیامت تک کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔

قومی گیمز کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ آج یہ نیشنل گیمز 19 برس بعد کوئٹہ میں منعقد کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بہت بڑا مبارک والا دن ہے کہ 19 سال بعد نیشنل گیمز اس شہر میں آئی ہیں جہاں 1948 میں قائد اعظم محمد علی جناح تشریف لائے تھے اور بلوچستان کے لوگوں نے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج اس تاریخی شہر میں کھیلوں کا انعقاد قومی یکجہتی اور پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا عظیم شاہکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے نواجوں، بیٹوں اور بیٹیوں میں بے پناہ صلاحیت ہے جس کو بروئے کار لاکر آپ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام ستاروں تک لے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کو مواقع ملیں اور آپ کی صلاحیتیں بڑھائی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح ماضی میں ہماری حکومت نے پورے پاکستان میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے، اسکول بنائے، ہاکی اور کرکٹ کے کھیلوں کے میدان سجائے اور اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے گئے، اسی طرح وفاقی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کھیلوں کے میدان میں جتنے بھی وسائل دیے جائیں وہ کم ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہی قوم توانا ہوتی ہے جس کے نوجوان توانا ہوں، وہی قوم ترقی کرتی ہے جس کے نوجوان بیٹے اور بیٹیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کو رفح میں شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا: حزب اللہ

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ محمد رعد

اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگی آپشن کی ناکامی کا اعتراف کیا

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے آج جمعرات کو اس بات پر زور دیا

اینڈرائیڈ موبائلز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں گوگل کی

مراکش میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل سے تعلقات کی معمول سازی کے خلاف عوامی مظاہرے

?️ 21 دسمبر 2025مراکش میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل سے تعلقات کی معمول سازی

طوفان الاقصی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟صیہونی اخبار کی حیران کن رپورٹ

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے ایک حیرن کن رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان

نیتن یاہو اور صیہونی حکومت کے لیے ٹرمپ کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی کے اخراجات

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے ضرورت پڑنے پر صہیونی حکام کو کام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اڈیالہ کے باہر احتجاج، عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس روانہ

?️ 23 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود

ایران اور عربوں کے درمیان مشترکہ بحری فوج:لبنانی میگزین کی قیاس آرائیاں

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک لبنانی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ چین خلیج فارس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے