?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
12 مقدمات میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی نے دلائل مکمل کر لیے، شاہ محمود قریشی کے خلاف بھی 6 مقدمات میں وکلا صفائی نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔
اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بھی تھانہ نیوٹاؤن میں درج ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر دلائل مکمل کرلیے گئے، کیس 3 فروری تک ملتوی کردیا گیا، کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر 2 اور 3 فروری کو بالترتیب استغاثہ کی جانب سے دلائل دیں گے۔
سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کی اہلیہ، وکیل علی بخاری بھی انسداد دہشتگردی عدالت سے روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 12 اور شاہ محمود قریشی نے 6 مقدمات میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے جبکہ شیخ رشید نے ایک مقدمے میں بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
ماہرین ماحولیات کا پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے بھارت کی موجودہ پالیسی پر اظہارتشویش
?️ 29 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں بڑے
اکتوبر
نیو یارک کے گورنر جنسی زیادتی میں ملوث، جوبائیڈن نے استعفے کا مطالبہ کردیا
?️ 4 اگست 2021رام اللہ (سچ خبریں) نیو یارک کے گورنر 11 سے زیادہ خواتین کے
اگست
ٹرانس جینڈر بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے، وفاقی شرعی عدالت
?️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر پرسن (حقوق کا
دسمبر
بشری بی بی کیلئے وکیل نے اڈیالہ جیل میں ضروری سامان پہنچا دیا
?️ 6 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ: شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی
دسمبر
اسد حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی کانگریس کے وفد کا شام کا پہلا دورہ
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے دو ارکان جمعے کے روز گولانی کی
اپریل
سندھ : ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، 33 افراد جاں بحق
?️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب اسٹیشن پر
جون
امریکہ ایک بار پھر ایران کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ
نومبر