?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہوں کو 19 دسمبر کو طلب کرلیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج نے تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں جیل ٹرائل کی سماعت کی، اس موقع پر تمام ملزمان کو جیل میں قائم کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
خصوصی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے 19 دسمبر کو پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔
احتجاج کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
کیا دنیا کے سر پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہ
اگست
پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت کا دریائے چناب پر نہر کی توسیع، نئے آبی منصوبوں پر غور
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت نے دریائے
مئی
اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں؛ وجہ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کو، جنگ کے آغاز کے 100ویں دن کے موقع پر،
جنوری
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شانگهای
اگست
غزہ کی پٹی میں صیہونی قابضین کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رہائشی مکانات کی تعداد
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
ٹرمپ پر مقدمہ چلنا چاہیے: 60% امریکیوں کی نظر
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: اتوار کو جاری ہونے والے امریکہ میں نئے پولز سے
جون
ملک بھر میں شبِ معراج آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) شبِ معراج آج ملک بھر میں عقیدت و
جنوری
ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان عہدیدار
?️ 18 مئی 2022طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے متحدہ عرب
مئی