9 جنوری سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو رہی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے بیرون ملک ملاقاتیں کررہے ہیں۔

لال حویلی میں ریلی کے شرکا سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف الٹی گنتی 9 جنوری سے شروع ہو کر اپریل میں ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نئے سال میں لال حویلی سے اپنی پہلی تقریر کر رہا ہوں، جب میں ٹی وی پر نظر آتا ہوں تو مخالفین چینل بدل دیتے ہیں‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاپڑ والے اور فالودے والے کے نام پر قومی خزانے کو لوٹنے والے سندھ میں معذور افراد کے نام پر پیسہ لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو سلو پوائزننگ کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے ورنہ وہ پارٹی اراکین کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دیں گے’۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی جماعت عوامی مسلم لیگ اگلے انتخابات میں عمران خان کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قومی سلامتی کی خاطر اپنے غیر ملکی اثاثوں کو پاکستان واپس لائیں، موجودہ حکومت ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہے اور لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہریوں کے لیے اشیائے خورونوش خریدنا، یوٹیلیٹی بلز ادا کرنا اور اپنے بچوں کی تعلیم پر رقم خرچ کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ حکومت آٹے، چینی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پیسہ کمانے میں مصروف ہے۔

دریں اثنا سابق وزیر داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور حامیوں نے مہنگائی کے خلاف ریلی بھی نکالی۔

ریلی کے شرکا نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی قیادت میں لال حویلی سے فوارہ چوک تک مارچ کیا۔

شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پی ڈی ایم حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے، فوارہ چوک پہنچنے کے بعد شرکا پُرامن طور پر منتشر ہو گئے، ریلی کے باعث مری روڈ اور ملحقہ روڈز پر ٹریفک جام رہا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے وینزویلا کی کشتیوں پر حملوں کو ایک نیک عمل کیوں قرار دیا؟

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے،

طالبان پاکستان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چین کی کوششوں میں تیزی

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: چین کے خصوصی نمائندے Yu Xiaoyong افغانستان اور پاکستان کے درمیان

ہتھیاروں کی بھیک مانگنے زیلنسکی پہنچنے جرمنی

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، اٹلی کا دورہ ختم کرنے کے

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 اپوزیشن ایم پی ایز کیخلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کی درخواستیں مسترد کردیں

?️ 19 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 26 اپوزیشن

ملک میں ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور

افغان ہیلی کاپٹر اور طیارے واپس کیے جائیں: طالبان وزیر دفاع کا مطالبہ

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر دفاع نے تاجکستان، ازبکستان اور دیگر پڑوسی ممالک

بشار الاسد کے کزن کا  شام کے ساحلی علاقوں میں مسلح گروہ تشکیل دینے کا اعلان

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف نے شامی ساحلی علاقوں

ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں اگلے نوٹس تک معطل: امارات

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران کے ساتھ تمام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے