عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ حکومت توہین عدالت کارروائی کیلئے کیسے متاثرہ فریق ہے؟ اگر کوئی غلط بیانی ہوئی یہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی جانب سے ہو گی اس لئے اگر توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو وہ بھی بابر اعوان اور فیصل چوہدری کیخلاف ہو گی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزارت داخلہ کے وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ ڈی چوک پر پہنچنے کی کال 24 مئی کو دے دی گئی تھی،عدالتی آرڈر عمران خان تک پہنچا اس سے متعلق پورا ریکارڈ موجود ہے،مواد کے ساتھ یو ایس بی بھی پیش کی گئی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ہیں۔

جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دئیے کون غلط کہہ رہا ہے کون نہیں،عدالت کیسے تعین کرے؟ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے جو شہادتیں ریکارڈ کرے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کے سامنے مواد آ گیا اور عمران خان کا مؤقف بھی،عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں عدالتی حکم کا علم ہی نہیں تھا،حکومت صرف معاونت کر سکتی ہے،فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،لارجر بنچ نے جب سماعت شروع کی تو لانگ مارچ ختم ہوچکا تھا،کس نے کیا کہا اور کیا کال دی گئی تھی سب حالات کا جائزہ لینا ہے،دیکھنا ہے ڈی چوک پہنچنے والے مقامی تھے یا لانگ مارچ کا حصہ؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے قرار دیا کہ 25 مئی والا کیس تو سپریم کورٹ نے نمٹا دیا تھا،موجودہ درخواست پچیس مئی والے حکم کا تسلسل کیسے ہو سکتی ہے؟حکومت کیسے متاثرہ فریق ہے جو توہین عدالت کی کارروائی شروع کرائے؟۔

جسٹس اعجازالاحسن نے قرار دیا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو براہ راست کوئی یقین دہانی نہیں کرائی تھی،ثابت کرنا ہوگا کہ عمران خان کی ہدایت پر یقین دہانی کرائی گئی۔اگر کوئی غلط بیانی ہوئی ہے تو یہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی جانب سے ہوگی،اس لئے اگر توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو وہ بھی بابر اعوان اور فیصل چوہدری کیخلاف ہی ہوگی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتا۔ خواجہ آصف

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ میں اپنے ٹیڈ میزائلوں کا ایک چوتھائی حصہ کھویا،: سی این این

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: سی این این نے دو فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 5 اہم ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے

?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر

دوحہ مذاکرات اور ان کی قسمت کے بارے میں چند نکات۔ کیا صہیونی میز کے نیچے مار رہے ہیں؟

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک جنگ

جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے

?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور

تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف

سعودی عرب اور شام کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے