پی ڈی ایم قائدین کا قبل از وقت انتخابات سمیت متبادل آپشنز پر بات کرنے سے انکار

?️

لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم قائدین میاں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے قبل از وقت انتخابات سمیت اہم عوامل کے دیگر آپشنز کو زیر بحث لانے سے ہی صاف انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق حکومت سازی پر مستقبل کی سیاست اور عوامی ریلیف کے حوالے سے جو انڈرسٹینڈنگ ہوئی اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم قائدین  نے دیگر آپشنز زیر غور لانے کی تجویز دینے والے حکمران اتحاد کے رہنماؤں کا جواب دے دیا۔یہ تجویز دوسری سطح کے لیڈر شپ کی طرف سے دی گئی۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ تینوں قائدین کی طرف سے کہا گیا کہ معاشی حوالے سے انتہائی کٹھن دور میں وفاقی حکومت سنبھال کر اپنی سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔آئینی اداروں کی بالادستی کو حکمران اتحاد نے اہم سمجھا جس وجہ سے ہی عمران خان ریاستی اداروں کی مخالفت میں بیانیہ بناکر تنقید کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی مؤخر کر دی۔نجی ٹی وی  نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے لندن سے وطن واپسی مؤخر کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں مزید دو روز قیام کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے طویل مشاورت میں مصروف ہیں،جبکہ گزشتہ روز ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق میرٹ کو ترجیح دی جائے گی،نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران اہم فیصلے کئے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے اور آئین کے مطابق طے ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لندن میں جو تماشا ہورہا ہے وہ ادارے مضبوط کرنے کیلئے نہیں ہے،نوازشریف نے زندگی میں میرٹ پر کام نہیں کیا،فائدے کیلئے رشتہ داروں کو بھی اوپر لے آتا ہے۔1993میں مجرموں کو پیسے لے کرپولیس میں بھرتی کیا گیا، یہ چوری کرنے کیلئے انصاف قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ صیہونی حکومت کی ترقی میں بڑی رکاوٹ

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے اتوار کی شام حکومت

مسئلہ فلسطین پر ہمارا موقف مضبوط ہے: عراق

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے

واشنگٹن میں روس کے سفیر نے امریکی تشویش کی وجہ بتائی

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:  امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ یوکرین

امن کے نقطہ نظر سے متعلق امریکی دعوؤں کے بارے میں یمنیوں کا نظریہ

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے

برطانوی پارلیمنٹ میں جانسن حکومت پرعدم اعتماد کے دوسرے ووٹ کا انعقاد

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:    برطانیہ کی مرکزی اپوزیشن لیبر پارٹی کے ایک ذریعے

نواز لیگ کی (ق) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ڈیڈ لاک

?️ 8 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی امیدواروں کی

دنیا میں امریکہ کی خفیہ جنگوں کا انکشاف

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ

اس سال یورپ خوش قسمت رہا 

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:یورپی ممالک کو آنے والے موسم سرما میں سنگین مسائل کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے