نظر ثانی کیس میں دلائل دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

قاضی فائز عیسی

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے جذباتی ہوئے کہا ایسا لگتا ہے کہ ہم پاکستان میں نہیں کسی گٹر میں رہ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دلائل دینے کی اجازت دی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میری کزنز نے کہا ریفرنس آپ کے دوستوں نے خارج کیا ہے، کزنز نے کہا آپکے ساتھی آپکے خلاف کیوں فیصلہ کریں گے،موجودہ کیس اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے آزادی اظہار رائے ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر کوئی فالتو بات کروں تو میری سرزنش کی جائے سپریم کورٹ کے جج اوراہلخانہ کے خلاف سرکاری چینل سے پروپیگنڈا کیا گیا، مسئلہ 10 لاکھ تنخواہ کا نہیں، ملک کے مستقبل کا ہے میں یہ جنگ اپنے ادارے کے لیے لڑ رہا ہوں اگر میری جگہ آپ کی اہلیہ اور بچے ہوتے تو آپ لوگ کیا کرتے؟ کل کو کسی بھی جج کو پروپیگنڈے میں گھسیٹا جاسکتا ہے اگر فاضل ججز کو کوئی بات گراں گزری ہوتو معذرت چاہتا ہوں،

جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ ہم آپ کو سننے بیٹھے ہیں، آپ دلائل جاری رکھیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں میڈیا کی حالت دیکھ لیں، صحافیوں کے اغوا پر وزیراعظم کہتے ہیں مجھے کیا معلوم کیا ہوا صحافیوں پر تشدد ہوا کسی نے انکوائری تک نہیں کی اگر ذمے داروں کا نام بتاؤں تو میرے خلاف ریفرنس آجائے گا سانحہ مشرقی پاکستان پر بات کی جائے تو خاموش کرادیا جاتا ہے قائد اعظم اور میرے والد کی روح قبر میں تڑپ رہی ہوگی،  ایک فوجی ڈکٹیٹر کی اقتدار کی ہوس نے ملک تباہ کردیا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ جج صاحب یہ قانون کی عدالت ہے، ہم نے مقدمات کے فیصلے کرنے ہیں آپ کو کسی سے مسئلہ ہے تو اسے عدالت سے باہر رکھیں بہتر ہوگا کہ ہم اپنی حدود سے باہر  نہ  نکلیں اگر کوئی صحافی اغوا ہوا ہے تو اس کی الگ سے پٹیشن دائر کریں۔

جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ قاضی صاحب جذباتی نہ ہوں، کیس پر فوکس کریں، ہر بات ہرجگہ کرنی مناسب نہیں ہوتی، جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ نے کہا کہ  میری ذات کو بھول جائیں، ملک کے لیے جذباتی ہورہا ہوں، لگتا ہے آج ہم پاکستان میں نہیں گٹر میں رہ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم اسرائیلی دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں : دمشق

?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے جواب میں شام کی وزارت

خطے میں بیروںی مداخلت ہرگز برداشت نہیں:ایرانی سپاہ پاسداران

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا نے کہا کہ خطے میں

وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر

اسرائیلی فوجی کمانڈر کے درمیان لبنان کے بارے میں بات چیت

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: اناطولیہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلان

شہریوں کے ملٹری ٹرائل کےخلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی فل کورٹ بنانے کی تجویز

?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوجی

ترک شہری کی فلسطین میں ہلاکت ؛ ترکی کے صدر کا ردعمل

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین میں ایک

فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا

یوکرائنی خفیہ اداروں کی اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی کوشش:روس

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے