بلدیاتی نظام پر شہباز شریف نہیں بلکہ سندھ حکومت جوابدہ ہے:رانا تنویر

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا وزیر اعظم سے گلہ مناسب نہیں، بلدیاتی نظام پر شہباز شریف نہیں بلکہ سندھ حکومت جوابدہ ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نہیں چاہتے کہ ان کے استعفے قبول ہو جو کہتے ہیں کہ اس پیسے نہیں دیے وہ الیکشن کمیشن جائیں۔

اگر طلبی کے باوجود ارکان نہ آئیںں تو ان کے استعفے قبول کر لیے جائیں۔مستعفی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو خالی نہیں چھوڑا جاسکتا۔سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات بات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رانا تنویر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وزیراعظم شہباز شریف سے گلہ درست نہیں ہے۔ بلدیاتی نظام وزیراعظم کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ایم کیو ایم سپریم کورٹ جائے ۔جب کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کو 2015 میں سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات سے بہتر قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات میں دو افراد کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔اجلاس کو سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں دو روز قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سندھ میں ہی ہونے والے 2015 ک بلدیاتی انتخابات سے بہتر تھا۔

شرکاء اجلاس کو اس کی وضاحت دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 26 جون کو سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے 14 اضلاع میں 9023 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے، 10 اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے واقعات ہوئے اور ان پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 2015 کے سندھ بلدیاتی الیکشن میں بدقسمتی سے 15 اموات اور24 افراد زخمی ہوئے تھے، اس لحاظ سے یہ الیکشن گزشتہ الیکشن سے بہتر تھے، حالیہ الیکشن میں ہنگامہ آرائی کے ذمے داروں کے خلاف 25 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

مشہور خبریں۔

سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے ویٹو ہونے پر حماس کا ردعمل

?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ سلامتی کونسل

آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا

?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار

?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

خیبر پختونخواہ میں بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگے

?️ 12 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں

نائجیریا کی ایک جیل پر بندوق برداروں کا حملہ؛ 800 قیدی فرار

?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کی جیل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں

امریکی وعدہ خلافیوں کی تاریخ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ نے امریکی خلاف ورزیوں کی تاریخ کا حوالہ

سروے: ٹرمپ کی پالیسیوں نے آدھے امریکیوں کی مالی حالت بدتر کر دی ہے

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پانچویں

ٹرمپ اور پیوٹن کی آئندہ ملاقات کی تفصیلات

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: دو روسی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے