?️
لاہور{سچ خبریں} پاکستان ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق استنبول سے اسلام آباد کے لیے تجارتی ٹرین 4 مارچ کو روانہ ہوگی اور اس کا آفیشل اعلان بھی آئندہ 2 دن کے اندر ہونے کا امکان ہے۔
9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین دوبارہ چلائے جانے کا امکان ہے۔
مذکورہ ٹرین سروس سے تین ممالک یعنی پاکستان، ایران اور استنبول کے درمیان تجارتی سامان کا تبادلہ آسانی سے ہوگا۔
عہدیدار کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزارت ریلوے تینوں ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم ’اکانامک کارپوریشن آرگنائزیشن‘ (ای سی او) کے سیکریٹریٹ سمیت ترکی اور ایران کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے رابطے میں ہے۔
اس ضمن میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بھی ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 16 مارچ کو پہلی تجارتی ٹرین کو خوش آمدید کہیں گے۔
پاکستان ریلوے کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین چلائے جانے کا آغاز 14 اگست 2009 کو ہوا تھا جب کہ استنبول سے پہلی ٹرین 13 اگست 2010 کو اسلام آباد پہنچی تھی۔
ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے افتتاح سے اب تک پاکستان 8 ٹرینیں ترکی بھیج چکا ہے اور آخری ٹرین لاہور ڈرائی پورٹ سے 5 نومبر 2011 کو روانہ کی گئی تھی۔
اسی طرح ترکی اب تک پاکستان کی جانب سے 6 ٹرینیں بھیج چکا ہے اور وہاں سے آخری ٹرین 9 دسمبر 2011 کو پاکستان پہنچی تھی۔
مذکورہ منصوبے کے سرکاری دستاویزات کے مطابق مذکورہ ٹرین سروس کو ’ای سی او ٹرین‘ کا نام دیا گیا تھا، جو ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو روانہ ہونی ہوتی ہے اور اس کی لمبائی 420 میٹر ہوتی ہے جب کہ اس میں 750 ٹن تک وزن ہوتا ہے۔
مذکورہ ٹرین منصوبے کو چلانے کے حوالے سے تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے تازہ مذاکرات کے مطابق ٹرین کو ترکی کے شہر استنبول سے ایران کے شہر زاہدان تک پہنچنے میں 90 گھنٹے جب کہ زاہدان سے اسلام آباد تک پہنچنے میں 135 سے زائد گھنٹے لگیں گے۔
پاکستان ریلوے کے مارکیٹنگ منیجر کاشف یوسفانی نے بتایا کہ مذکورہ ٹرین سروس کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس یکم مارچ کو ہونا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 4 مارچ کو استنبول سے پاکستان کے لیے ٹرین کو روانہ ہونا ہے اور اس میں کارگو کے 24 کنٹینرز ہوں گے جو کہ ایران اور پاکستان کے لیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
میں دوسری بار صدارت کے لیے انتخابا ت لڑنا چاہتا ہوں: ایمانوئل میکرون
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز لوپاریزائن اخبار
جنوری
اقوام متحدہ کی نظر میں صحافیوں کے لیے دنیا کی خطرناک ترین جگہ
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا
مئی
صیہونی حکومت حزب اللہ کے ڈرونز کی نگرانی کیسے کر رہی ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ اس
اکتوبر
بھارتی فوج کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے والی کشمیری پولیس افسر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 17 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کو
اپریل
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد پر پیپلز پارٹی کی مخالفت
?️ 30 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی اہم اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی (پی
نومبر
دودھ کے چند قطرے نہ ملنے سے غزہ میں چار ماہ کی بچی کی موت
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:چار ماہ کی فلسطینی نوزائیدہ جنان غزہ میں بھوک کے
مئی
صہیونی شہید یحییٰ السنوار سے بھی خوفزدہ
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک گھر، ایک کرسی اور لکڑی وہ تمام چیزیں ہیں جن
اکتوبر
دمشق کا اردوغان کے نسخوں پر شدید ردعمل
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے شمالی شام میں محفوظ زون
مئی